الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ دَعَا لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جس کے لئے نبی اکرم ﷺ نے دعا کی ہو
حدیث نمبر: 14002
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسًا فِي حَلْقَةٍ فَأَرَادَ الْقِيَامَ، فَقَامَ غُلَامٌ فَتَنَاوَلَ نَعْلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرَدْتَ رِضَا رَبِّكَ؟ رَضِيَ اللَّهُ عَنْكَ"، فَكَانَ لِذَلِكَ الْغُلَامِ نَحْوٌ فِي الْمَدِينَةِ حَتَّى اسْتُشْهِدَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ أَبِي خَلِيفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک حلقے میں تشریف فرما تھے، آپ نے اٹھنے کا ارادہ کیا، تو ایک لڑکا کھڑا ہوا، اس نے آپ کے جوتے آپ کے سامنے رکھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے ذریعے اپنے پروردگار کی رضا کا ارادہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ تم سے راضی ہو جائے، راوی کہتے ہیں: تو مدینہ منورہ میں اس لڑکے کو بعد میں نمایاں حیثیت حاصل ہوئی، یہاں تک کہ وہ بعد میں شہید بھی ہوا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیفہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14002]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیفہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14002]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2449)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6912»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14002 in Urdu