الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابٌ فِيمَنْ دَعَا لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جس کے لئے نبی اکرم ﷺ نے دعا کی ہو
حدیث نمبر: 14003
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِغُلَامٍ مِنَ الْأَنْصَارِ:" نَاوِلْنِي نَعْلِي"، فَقَالَ الْغُلَامُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي اتْرُكْنِي حَتَّى أَجْعَلَهَا أَنَا فِي رِجْلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ إِنَّ عَبْدَكَ هَذَا يَتَرَضَّاكَ فَارْضَ عَنْهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے سے کہا: میرا جوتا مجھے پکڑا دو! اس لڑکے نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں یہ آپ کے پاؤں میں پہنا دوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تیرا یہ بندہ تیری رضا کا طلب گار ہے، تو اس سے راضی ہو جا!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14003]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14003]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1175)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1125»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14003 in Urdu