🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابٌ فِيمَنْ دَعَا لَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
اس شخص کا بیان، جس کے لئے نبی اکرم ﷺ نے دعا کی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14004
وَعَنْ دَهْرٍ الْأَسْلَمِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي مَسِيرِهِ إِلَى خَيْبَرَ لِعَامِرِ بْنِ الْأَكْوَعِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَرْحَمُهُ اللَّهُ". فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْتَعْتَنَا بِهِ، فَقُتِلَ يَوْمَ خَيْبَرَ شَهِيدًا. وَقَدْ تَقَدَّمَ سَمَاعُهُ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا دہر اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر کی طرف سفر کے دوران، سیدنا عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں آگے چل کے یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم اس شخص کے لئے شہادت) واجب ہو گئی ہے، اگر آپ ہمیں اس سے نفع لینے دیتے (یعنی اس کی زندگی کی دعا کرتے) تو مناسب تھا۔ راوی کہتے ہیں: تو وہ صاحب غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہو گئے تھے۔ اس سے پہلے
یہ روایت غزوہ خیبر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، جسے امام طبرانی نے نقل کیا ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14004]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15128»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14004 in Urdu