🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ رَدِّهِ الْبَصَرَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کا بینائی واپس لوٹا دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14100
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ سَلَامَانَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أُمِّهِ أَنَّ خَالَهَا حَبِيبُ بْنُ فُرَيْكًا حَدَّثَهَا أَنَّ أَبَاهَا خَرَجَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَيْنَاهُ مُبْيَضَّتَانِ لَا يُبْصِرُ بِهِمَا شَيْئًا، فَسَأَلَهُ مَا أَصَابَهُ قَالَ: كُنْتُ أُمَرِّي جِمَالِي، فَوَقَعَتْ رِجْلِي عَلَى بَيْضِ حَيَّةٍ فَأُصِبْتُ بِبَصَرِي، فَنَفَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَيْنَيْهِ فَأَبْصَرَ، فَرَأَيْتُهُ يُدْخِلُ الْخَيْطَ فِي الْإِبْرَةِ وَإِنَّهُ لَابْنُ ثَمَانِينَ سَنَةً وَإِنَّ عَيْنَيْهِ لَمُبْيَضَّتَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ رِفَاعَةَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ مِنْ طَرِيقِ الْبَزَّارِ وَالطَّبَرَانِيِّ فِي الْأَوْسَطِ.
سلامان سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: اُن کے ماموں حبیب بن فریق نے انہیں یہ بات بتائی ہے: ”اس خاتون کے والد ان صاحب کو ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے، ان صاحب کی دونوں آنکھیں سفید تھیں اور وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اس بیماری کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: کہ میں اپنے اونٹ کو لے جا رہا تھا، میرا پاؤں سانپ کے انڈے پر آ گیا، جس کی وجہ سے میری بینائی ختم ہو گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی دونوں آنکھوں میں پھونک ماری، تو ان کی بینائی واپس آ گئی، راوی کہتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا ہے کہ وہ سوئی میں دھاگہ ڈال لیا کرتے تھے، حالانکہ اُس وقت اُن کی عمر اسی سال تھی، اور ان کی دونوں آنکھیں سفید ہی تھیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس سے پہلے غزوہ بدر سے متعلق باب میں، سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے، جو امام بزار کے حوالے سے اور امام طبرانی کے حوالے سے مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3546)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14100 in Urdu