🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ شِفَاءِ السِّلْعَةِ .
”سلعہ“ (نامی پھوڑے) والی بیماری سے شفاء دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14101
عَنْ مَخْلَدِ بْنِ عَقَبَةَ بْنِ شُرَحْبِيلٍ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِكَفِّي سِلْعَةٌ فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، هَذِهِ السِّلْعَةُ قَدْ أَوَرَمَتْنِي تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ قَائِمِ السَّيْفِ أَنْ أَقْبِضَ عَلَيْهِ وَعَنْ عِنَانِ الدَّابَّةِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْنُ مِنِّي". فَدَنَوْتُ فَفَتَحْتُهَا، فَنَفَثَ فِي كَفِّي ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى السِّلْعَةِ، فَمَا زَالَ يَطْحَنُهَا حَتَّى رَفَعَ عَنْهَا وَمَا أَرَى أَثَرَهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَمَخْلَدٌ وَمَنْ فَوْقَهُ لَمْ أَعْرِفْهُمْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مخلد بن عقبہ بن شرحبیل، اپنے دادا عبدالرحمن کے حوالے سے، اُن کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میری ہتھیلی پر ”سلعہ“ (نامی پھوڑا) نکلا ہوا تھا، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! اس ”سلعہ“ نے مجھے ورم آلود کر دیا ہے، اور یہ میرے اور تلوار کے دستے کے درمیان رکاوٹ بن گیا ہے، میں تلوار ہاتھ میں لے سکوں اور جانور کی لگام پکڑنے کے درمیان رکاوٹ بن گیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے قریب آ جاؤ! میں آپ کے قریب آیا اور میں نے اسے (اپنا ہاتھ) کھولا، پھر آپ نے میری ہتھیلی پر دم کیا، پھر آپ نے اپنا ہاتھ اس پھوڑے پر رکھا اور آپ مسلسل اُسے دباتے رہے، یہاں تک کہ جب آپ نے اپنا ہاتھ اس سے اٹھایا، تو اس پھوڑے کا نشان مجھے نظر نہیں آیا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، مخلد اور اس سے اوپر کے راویوں سے میں واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7215)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7215»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14101 in Urdu