الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14109
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فِيهِمْ رَهْطٌ كُلُّهُمْ يَأْكُلُ الْجَذَعَةَ وَيَشْرَبُ الْفَرَقَ قَالَ: فَصَنَعَ لَهُمْ مُدًّا مِنْ طَعَامٍ فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَبَقِيَ الطَّعَامُ كَمَا هُوَ كَأَنَّهُ لَمْ يُمَسَّ، ثُمَّ دَعَا بِغَمْرٍ فَشَرِبُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَبَقِيَ الشَّرَابُ كَأَنَّهُ لَمْ يُمَسَّ وَلَمْ يُشْرَبْ، فَقَالَ:" يَا ابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، إِنِّي بُعِثْتُ إِلَيْكُمْ خَاصَّةً وَإِلَى النَّاسِ بِعَامَّةٍ، وَقَدْ رَأَيْتُمْ مِنْ هَذِهِ الْآيَةِ مَا رَأَيْتُمْ، فَأَيُّكُمْ يُبَايِعُنِي عَلَى أَنْ يَكُونَ أَخِي وَصَاحِبِي؟". قَالَ: فَلَمْ يَقُمْ إِلَيْهِ أَحَدٌ. قَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ وَكُنْتُ أَصْغَرَ الْقَوْمِ. فَقَالَ:" اجْلِسْ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ أَقْوَمُ إِلَيْهِ، فَيَقُولُ لِيَ:" اجْلِسْ" حَتَّى إِذَا كَانَ فِي الثَّالِثَةِ ضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى يَدِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبدالمطلب کو جمع کیا، ان میں سے کچھ ایسے لوگ تھے، جو بکری کا پورا بچہ کھا جاتے تھے، اور ایک بڑا ڈول پانی کا پی جاتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک مد اناج کے ذریعے کھانا پکایا، انہوں نے وہ کھا لیا، یہاں تک کہ وہ سیر ہو گئے، پھر بھی کھانا اسی طرح رہ گیا تھا، جس طرح پہلے تھا، یوں جیسے اسے ہاتھ ہی نہ لگا ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (پانی کا) چھوٹا پیالہ منگوایا، ان لوگوں نے اسے پیا، یہاں تک کہ وہ سیراب ہو گئے اور مشروب پھر بھی اس طرح بچ گیا، جیسے اسے ہاتھ بھی نہ لگایا گیا ہو، یا اسے پیا بھی نہ گیا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اولاد عبدالمطلب! مجھے خصوصی طور پر تمہاری طرف اور عمومی طور پر لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، تم نے یہ نشانی (یعنی معجزہ) دیکھ لیا ہے، جو دیکھا ہے، تو تم میں سے کون میری اس بات پر بیعت کرے گا؟ کہ وہ میرا بھائی اور میرا ساتھی بنے گا؟ راوی کہتے ہیں: تو کوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا نہیں ہوا، میں آپ کے سامنے کھڑا ہوا، حالانکہ میں اُن سب میں کمسن تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! ایسا تین مرتبہ ہوا، ہر مرتبہ میں ہی کھڑا ہوتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے فرماتے تھے: تم بیٹھ جاؤ! یہاں تک کہ جب تیسری مرتبہ ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14109]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14109]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1371)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1375»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14109 in Urdu