الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
حدیث نمبر: 14110
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: (وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ، اصْنَعْ رِجْلَ شَاةٍ بِصَاعٍ مِنْ طَعَامٍ، وَاجْمَعْ لِي بَنِي هَاشِمٍ". وَهُمْ يَوْمَئِذٍ أَرْبَعُونَ رَجُلًا أَوْ أَرْبَعُونَ غَيْرَ رَجُلٍ. قَالَ: فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالطَّعَامِ فَوَضَعَهُ بَيْنَهُمْ، فَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا، وَإِنَّ مِنْهُمْ لَمَنْ يَأْكُلُ الْجَذَعَةَ بِإِدَامِهَا، ثُمَّ تَنَاوَلَ الْقَدَحَ فَشَرِبُوا مِنْهُ حَتَّى رَوَوْا - يَعْنِي مِنَ اللَّبَنِ - فَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَا رَأَيْنَا كَالسِّحْرِ، يَرَوْنَ أَنَّهُ أَبُو لَهَبٍ الَّذِي قَالَهُ. فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ اصْنَعْ، رِجْلَ شَاةٍ بِصَاعٍ مِنْ طَعَامٍ وَأَعْدِدْ قَعْبًا مِنْ لَبَنٍ". قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَأَكَلُوا كَمَا أَكَلُوا فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، وَشَرِبُوا كَمَا شَرِبُوا فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى، وَفَضَلَ كَمَا فَضَلَ فِي الْمَرَّةِ الْأُولَى، فَقَالَ: مَا رَأَيْنَا كَالْيَوْمِ فِي السِّحْرِ. فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ اصْنَعْ رِجْلَ شَاةٍ بِصَاعٍ مِنْ طَعَامٍ وَأَعْدِدْ قَعْبًا مِنْ لَبَنٍ". فَفَعَلْتُ. فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ اجْمَعْ لِي بَنِي هَاشِمٍ". فَجَمَعْتُهُمْ فَأَكَلُوا وَشَرِبُوا فَبَدَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَيُّكُمْ يَقْضِي عَنِّي دَيْنِي؟". قَالَ: فَسَكَتَ، وَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَأَعَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَنْطِقَ فَقُلْتُ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ:" أَنْتَ يَا عَلِيُّ، أَنْتَ يَا عَلِيُّ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بِاخْتِصَارٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ أَيْضًا، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اپنے قریبی رشتے داروں کو ڈراؤ!“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! ایک صاع اناج کے ذریعے بکری کی ٹانگ پکاؤ، اور بنو ہاشم کو میرے لئے اکٹھا کر دو، جن کی تعداد اس وقت چالیس تھی، یا چالیس سے ایک آدھ فرد کم تھا، راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا منگوایا اور وہ ان کے سامنے رکھا، انہوں نے اسے کھایا اور وہ سیر ہو گئے، حالانکہ ان میں ایسا فرد بھی تھا، جو سالن سمیت پورا جذعہ کھا جاتا تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیالہ آگے کیا، انہوں نے اس میں سے پی لیا، یہاں تک کہ وہ سیراب ہو گئے، راوی کہتے ہیں: یعنی دودھ پی کر سیراب ہو گئے، ان میں سے بعض نے کہا: ہم نے اس طرح کا جادو کبھی نہیں دیکھا، راویوں کا خیال ہے: یہ بات ابولہب نے کہی تھی، (اگلے دن) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! ایک صاع اناج کے ہمراہ بکری کی ٹانگ پکڑاؤ، اور دودھ کا پیالہ پکڑاؤ، راوی کہتے ہیں: ان لوگوں نے کھانا کھا لیا، جس طرح پہلے دن کھایا تھا، اور اسی طرح پی لیا، جس طرح پہلی مرتبہ پیا تھا اور پھر بھی وہ کھانا اسی طرح بچ گیا، جس طرح پہلی مرتبہ بچا تھا، تو انہوں نے یہی کہا: کہ ہم نے آج کی طرح کا جادو نہیں دیکھا (پھر ایک دن) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! اناج کے ایک صاع کے ہمراہ بکری کی ایک ٹانگ پکڑاؤ، اور دودھ کا برتن تیار کرو، تو میں نے ایسا ہی کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! بنو ہاشم کو میرے لئے اکٹھا کرو، میں نے انہیں اکٹھا کیا، انہوں نے کھایا اور پیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس آئے اور آپ نے فرمایا: ”تم میں سے کون میری طرف سے میرا قرض ادا کرے گا؟ راوی کہتے ہیں: تو میں خاموش رہا، لوگ بھی خاموش رہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بات دہرائی، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کروں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم کرو گے، اے علی! تم کرو گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14110]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں، امام أحمد نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، امام أحمد کے رجال اور بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شریک کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14110]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2418 و 2417) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1992) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (2111/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 885، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5384»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14110 in Urdu