الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1412
وَعَنِ الْأَسْلَعِ - رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْأَعْرَجِ - بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي:" يَا أَسْلَعُ، قُمْ فَأَرِنِي كَيْفَ كَذَا وَكَذَا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ، فَسَكَتَ عَنِّي سَاعَةً حَتَّى جَاءَهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - بِالصَّعِيدِ التَّيَمُّمِ. قَالَ:" قُمْ يَا أَسْلَعُ فَتَيَمَّمْ". قَالَ: ثُمَّ أَرَانِي أَسْلَعُ كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التَّيَمُّمَ. قَالَ: ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِكَفَّيْهِ الْأَرْضَ، فَدَلَّكَ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى ثُمَّ نَفَضَهُمَا، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا اسلع بن کعب رضی اللہ عنہ، جن کا تعلق بنو اعرج سے ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اسے اسلع! تم اُٹھ کر مجھے دکھاؤ کہ فلاں، فلاں چیز کیسی ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کا حکم لے کر نازل ہوئے، تو آپ نے فرمایا: اے اسلع! تم اٹھو اور تیمم کر لو! راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا اسلع رضی اللہ عنہ نے مجھے کر کے دکھایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیسے تیمم کرنے کی تعلیم دی تھی، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلیاں زمین پر ماریں، پھر انہیں ایک دوسرے کے ساتھ ملا، پھر انہیں جھاڑا اور پھر ان کے ذریعے اپنی کلائیوں کے اوپری اور نیچے والے حصے کا مسح کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1412]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1412]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 876، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1412 in Urdu