الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي التَّيَمُّمِ .
تیمم کا بیان
حدیث نمبر: 1413
وَعَنِ الْأَسْلَعِ قَالَ: كُنْتُ أَخْدُمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُرَحِّلُ لَهُ، فَقَالَ لِي ذَاتَ لَيْلَةٍ:" يَا أَسْلَعُ، قُمْ فَارْحَلْ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ. قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَتَاهُ جِبْرِيلُ بِآيَةِ الصَّعِيدِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُمْ يَا أَسْلَعُ فَتَيَمَّمْ". قَالَ: فَقُمْتُ فَتَيَمَّمْتُ، ثُمَّ رَحَلْتُ لَهُ فَسَارَ، فَمَرَّ بِمَاءٍ فَقَالَ لِي:" يَا أَسْلَعُ، مُسَّ - أَوْ أَمِسَّ - هَذَا جِلْدَكَ". قَالَ: فَأَرَانِي أَبِي التَّيَمُّمَ كَمَا أَرَاهُ أَبُوهُ بِضَرْبَةٍ لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةٍ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا اسلع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، اور آپ کے لیے پالان تیار کرتا تھا، ایک رات آپ نے مجھ سے فرمایا: اے اسلع! اٹھو اور پالان تیار کر دو! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی ہے، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے، پھر سیدنا جبرائیل علیہ السلام تیمم کے حکم سے متعلق آیت لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اسلع! اٹھو اور تیمم کر لو! راوی بیان کرتے ہیں: میں اُٹھا، میں نے تیمم کیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پلان تیار کیا، آپ روانہ ہو گئے، آپ کا گزر پانی کے پاس سے ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے اسلع! اپنی جلد پر یہ لگا لو! (یعنی غسل کر لو) یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے تیمم کر کے دکھایا، جس طرح اُن کے والد نے انہیں کر کے دکھایا تھا، ایک ضرب چہرے کے لیے ہو گی اور ایک ضرب کہنیوں تک، دونوں بازؤں کے لیے ہو گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1413]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1413]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 875، 876»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1413 in Urdu