🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14128
وَعَنْ أُمِّ أَوْسٍ الْبَهْزِيَّةِ أَنَّهَا مَلَأَتْ سَمْنًا لَهَا فَجَعَلَتْهُ فِي عُكَّةٍ، ثُمَّ أَهْدَتْهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبِلَهُ وَأَخَذَ مَا فِيهَا، وَدَعَا لَهَا بِالْبَرَكَةِ فَرَدُّوهَا إِلَيْهَا وَهِيَ مَمْلُوءَةٌ سَمْنًا، فَظَنَّتْ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَقْبَلْهَا، فَجَاءَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَهَا صُرَاخٌ فَقَالَ:" أَخْبِرُوهَا بِالْقِصَّةِ". فَأَكَلَتْ مِنْهُ بَقِيَّةَ عُمْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوِلَايَةِ أَبِي بَكْرٍ وَوِلَايَةِ عُمَرَ وَوِلَايَةِ عُثْمَانَ حَتَّى كَانَ بَيْنَ عَلِيٍّ وَمُعَاوِيَةَ مَا كَانَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِصْمَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیده ام اوس بہزیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے گھی اکٹھا کیا اور اسے ایک برتن میں ڈالا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول کیا اور اس میں جو کچھ موجود تھا اسے لے لیا، پھر آپ نے اس خاتون کے لئے برکت کی دعا کی اور وہ برتن اس خاتون کو واپس کیا، تو وہ گھی سے بھرا ہوا تھا، وہ خاتون یہ سمجھیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شاید اسے قبول نہیں کیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، وہ رو رہی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے ساری صورت حال بتاؤ، تو اس خاتون نے اس گھی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باقی زندگی میں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پورے عہد خلافت میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں کھایا، یہاں تک کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان لڑائی ہوئی، تو وہ اس وقت تک بھی بچا رہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عصمہ بن سلیمان ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14128]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (151/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14128 in Urdu