🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14129
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ طَعَامُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدُورُ عَلَى يَدَيْ أَصْحَابِهِ هَذَا لَيْلَةً وَهَذَا لَيْلَةً. قَالَ: فَدَارَ عَلَيَّ لَيْلَةً فَصَنَعْتُ طَعَامَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَرَكْتُ النِّحْيَ، وَلَمْ أُوكِهِ، وَذَهَبْتُ بِالطَّعَامِ إِلَيْهِ، فَتَحَرَّكَ فَأُهْرِيقَ مَا فِيهِ، فَقُلْتُ: أَعَلَى يَدَيَّ أُهْرِيقَ طَعَامُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ادْنُهُ". فَقُلْتُ: لَا أَسْتَطِيعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَرَجَعْتُ مَكَانِي فَإِذَا النِّحْيُ يَقُولُ: قَبْ قَبْ فَقُلْتُ: مَهْ قَدْ أُهْرِيقَ فَضْلَةٌ فَضَلَتْ فِيهِ، فَجِئْتُ أَنْظُرُهُ، فَوَجَدْتُهُ قَدْ مُلِئَ إِلَى ثَدْيَيْهِ، فَأَخَذْتُهُ فَجِئْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ:" إِنَّكَ لَوْ تَرَكْتَهُ لَمُلِئَ إِلَى فِيهِ ثُمَّ أُوكِيَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ وَفِيهَا:" لَوْ تَرَكْتَهُ لَسَالَ وَادِيًا سَمْنًا". وَرِجَالُ الطَّرِيقِ الَّتِي هُنَا وُثِّقُوا.
سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کا کھانا آپ کے اصحاب کے ہاتھوں میں گھومتا تھا، ایک رات ایک کی ذمہ داری ہوتی تھی، ایک رات ایک کی ذمہ داری ہوتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: ایک رات میرے ذمہ باری تھی، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا تیار کیا، میں نے گھی کے برتن کو ایسے ہی چھوڑ دیا، اس کا منہ بند نہیں کیا، میں کھانا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گیا، پیچھے سے برتن میں حرکت ہوئی اور اس میں جو گھی موجود تھا، وہ بہہ گیا، میں نے کہا: کیا میرے ہاتھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانے کا گھی بہہ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے لے کر آؤ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا، جب میں اپنی جگہ واپس آیا تو وہاں گھی کا برتن موجود تھا، جو کہہ رہا تھا: قب قب، تو میں نے کہا: ٹھہر جاؤ، جو اضافی تھا وہ بہہ گیا ہے، اور پھر بھی اس میں بچ گیا ہے، پھر میں نے اس کا جائزہ لیا تو میں نے اس کو پایا کہ وہ سینے تک بھرا ہوا تھا، میں نے اسے لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اسے ایسے ہی رہنے دیتے تو اس نے منہ تک بھر جانا تھا اور پھر اس کا منہ بند ہو جانا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کا ایک طریق غزوہ تبوک سے متعلق باب میں گزر چکا ہے، اور اس میں ایک بات مذکور ہے کہ اگر تم اسے ایسے ہی رہنے دیتے تو نشیبی حصے میں گھی بہہ رہا ہوتا۔ اس طریق کے رجال، جو یہاں ہیں، ان کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14129]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2991)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 14129 in Urdu