🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14131
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ لَهُ ضَيْفًا، فَأَمَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنِصْفِ وَسْقٍ مِنْ شَعِيرٍ فَأَكَلُوا مِنْهُ حِينًا، ثُمَّ أَخَذَهُ يَوْمًا فَكَالَهُ لِيَنْظُرَ كَمْ بَقِيَ؟ فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ فَنِيَ فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" كِلْتُمُوهُ؟ أَمَا إِنَّكَ لَوْ لَمْ تَكِلْهُ لَبَقِيَ كَذَا وَكَذَا". أَوْ قَالَ:" عُمْرَكُمْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مہمان کا ذکر کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جو کا نصف وسق دینے کا حکم دیا، ان لوگوں نے اس میں سے کھانا شروع کیا، وہ ایک عرصے تک اس کو کھاتے رہے، پھر ایک دن انہوں نے اسے لیا اور اسے ماپا، تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ کتنا باقی بچا ہے؟ تو تھوڑے ہی عرصے بعد وہ ختم ہو گیا، تو وہ صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے اسے ماپ لیا تھا؟ اگر تم اسے نہ ماپتے، تو وہ اتنے اتنے عرصے تک باقی رہنا تھا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) تمہاری زندگی بھر باقی رہنا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14131]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2420)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14131 in Urdu