🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابُ مُعْجِزَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الطَّعَامِ وَبَرَكَتِهِ فِيهِ .
کھانے کے بارے میں، نبی اکرم ﷺ کا معجزہ، اور اس میں آپ کی برکت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14132
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِيَسْأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ، فَدَخَلَ يَطْلُبُ لَهُ فَأَصَابَ لُقْمَةً فِي بَعْضِ حُجَرِهِ فَأَخْرَجَهَا فَفَتَّهَا أَجْزَاءً، ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا ثُمَّ قَالَ:" كُلْ يَا أَعْرَابِيُّ". فَأَكَلَ الْأَعْرَابِيُّ وَفَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَجَعَلَ الْأَعْرَابِيُّ يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَيَنْظُرُ إِلَيْهِ وَيَقُولُ: إِنَّكَ لَرَجُلٌ صَالِحٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَسْلِمْ". فَجَعَلَ يَأْبَى الْإِسْلَامَ وَيَقُولُ: إِنَّكَ لَرَجُلٌ صَالِحٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تاکہ آپ سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کرے (یا آپ سے کوئی مانگے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے لئے کوئی چیز لینے کے لئے گھر آئے، تو آپ کو اپنے ایک حجرے میں ایک لقمہ ملا، آپ نے اسے لیا، آپ نے اسے اجزاء میں تقسیم کیا، پھر آپ نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا اور پھر فرمایا: اے دیہاتی تم کھاؤ، تو اس دیہاتی نے کھا لیا اور پھر بھی اس میں سے کھانا بچ گیا، وہ دیہاتی سر اٹھا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھتا تھا، اور یہ کہتا تھا: آپ ایک نیک آدمی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسلام قبول کر لو، لیکن اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کر دیا، اور یہی کہتا رہا: کہ آپ ایک نیک آدمی ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14132]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2421)»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 14132 in Urdu