الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”مجھے دستہ پکڑاؤ!“
حدیث نمبر: 14133
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: صُنِعَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً فَأُتِيَ بِهَا فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ" فَنَاوَلْتُهُ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ" فَنَاوَلْتُهُ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلشَّاةِ إِلَّا ذِرَاعَانِ؟ فَقَالَ:" لَوْ سَكَتَّ لَنَاوَلْتَنِي مِنْهَا ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ". قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ الذِّرَاعُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھنی ہوئی بکری کا گوشت تیار کیا گیا، وہ آپ کے پاس لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے ایک دستی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑا دی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے ایک دستی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑا دی، پھر آپ نے فرمایا: ابورافع مجھے ایک دستی پکڑاؤ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بکری میں دو ہی دستیاں ہوتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم خاموش رہتے، تو تم اس میں سے اس وقت تک مجھے دستی پکڑاتے رہتے، جب تک میں اسے منگواتا رہتا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دستی کا گوشت پسند تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (964 و 965) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23347، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6915، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6468/4، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 969»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14133 in Urdu