🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

54. بَابُ قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ .
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”مجھے دستہ پکڑاؤ!“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14133
عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: صُنِعَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً مَصْلِيَّةً فَأُتِيَ بِهَا فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ" فَنَاوَلْتُهُ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ" فَنَاوَلْتُهُ. ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلشَّاةِ إِلَّا ذِرَاعَانِ؟ فَقَالَ:" لَوْ سَكَتَّ لَنَاوَلْتَنِي مِنْهَا ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ". قَالَ: وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْجِبُهُ الذِّرَاعُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھنی ہوئی بکری کا گوشت تیار کیا گیا، وہ آپ کے پاس لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے ایک دستی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑا دی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے ایک دستی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑا دی، پھر آپ نے فرمایا: ابورافع مجھے ایک دستی پکڑاؤ، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بکری میں دو ہی دستیاں ہوتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم خاموش رہتے، تو تم اس میں سے اس وقت تک مجھے دستی پکڑاتے رہتے، جب تک میں اسے منگواتا رہتا۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دستی کا گوشت پسند تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14133]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (964 و 965) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (8/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23347، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6915، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6468/4، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 969»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14134
وَفِي رِوَايَةٍ: أُهْدِيَتْ لَهُ شَاةٌ فَجَعَلَهَا فِي الْقِدْرِ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا أَبَا رَافِعٍ؟". فَقُلْتُ: شَاةٌ أُهْدِيَتْ لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَطْبُخُهَا فِي الْقِدْرِ. قَالَ:" نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ وَقَالَ فِي بَعْضِهَا: أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُصْلِيَ لَهُ شَاةً فَصَلَيْتُهَا. وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہیں (یعنی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو) ایک بکری تحفے کے طور پر دی گئی، انہوں نے اس کا گوشت ہنڈیا میں ڈالا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: اے ابورافع! یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ بکری کا گوشت ہے، جو ہمیں تحفے کے طور پر دیا گیا، ہم اسے ہنڈیا میں پکا رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دستی پکڑاؤ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے مختلف طرق کے حوالے سے نقل کی ہے، جس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ کے لئے بکری کا گوشت تیار کروں، تو میں نے اسے تیار کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14134]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (392/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14135
وَعَنْ سَلْمَى امْرَأَةِ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ إِلَى أَبِي رَافِعٍ بِشَاةٍ - وَذَلِكَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ فِيمَا أَعْلَمُ - فَصَلَاهَا أَبُو رَافِعٍ وَجَعَلَهَا فِي مِكْتَلٍ، ثُمَّ انْطَلَقَ بِهَا فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاجِعًا مِنَ الْخَنْدَقِ فَقَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَنَاوَلْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَنَاوَلْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَنَاوَلْتُهُ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَبَا رَافِعٍ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ لِلشَّاةِ إِلَّا ذِرَاعَانِ؟ فَقَالَ:" لَوْ سَكَتَّ لَنَاوَلْتَنِي مَا سَأَلْتُكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو ایک بکری بھجوائی، میرے خیال میں یہ غزوہ خندق کے موقع کی بات ہے، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے اسے پکایا، پھر اسے ایک برتن میں رکھا، پھر اسے لے کر روانہ ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان سے ملاقات ہو گئی، آپ خندق سے واپس تشریف لا رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دستی پکڑاؤ! میں نے آپ کو پکڑائی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے دسی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑائی، میں نے آپ کو پکڑائی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے دستی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑائی، پھر آپ نے فرمایا: اے ابورافع! مجھے دستی پکڑاؤ، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بکری میں صرف دو دستیاں ہوتی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم خاموش رہتے، تو جب تک میں تم سے منگواتا رہتا، تم مجھے یہ پکڑاتے رہتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14135]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (970)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14136
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهُ طَبَخَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِدْرًا فِيهَا لَحْمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا". فَنَاوَلْتُهُ، فَقَالَ:" نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا". فَنَاوَلْتُهُ، فَقَالَ:" نَاوِلْنِي ذِرَاعَهَا". فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ كَمْ لِلشَّاةِ مِنْ ذِرَاعٍ؟ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ سَكَتَّ لَأَعْطَيْتَ ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوعبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہنڈیا تیار کی، جس میں گوشت پکا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دستی پکڑاؤ! میں نے آپ کو پکڑا دی، آپ نے فرمایا: مجھے اس کی دستی پکڑاؤ، میں نے آپ کو پکڑا دی، آپ نے فرمایا: مجھے اس کی دستی پکڑاؤ، انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! بکری کی کتنی دستیاں ہوتی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اگر تم خاموش رہتے، تو اس وقت تک تم دستی دیتے رہتے، جب تک میں اسے طلب کرتا رہتا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف شہر بن حوشب کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14136]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (335/22) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (484/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14137
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ فِي مَجْلِسِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِطَعَامٍ خُبْزٍ وَلَحْمٍ فَقَالَ:" نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَنُووِلَ ذِرَاعًا فَأَكَلَهَا، قَالَ يَحْيَى: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ هَكَذَا، ثُمَّ قَالَ:" نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَنُووِلَ ذِرَاعًا فَأَكَلَهَا، ثُمَّ قَالَ:" نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّمَا هُمَا ذِرَاعَانِ. فَقَالَ:" وَأَبِيكَ لَوْ سَكَتَّ مَا زِلْتُ أُنَاوَلُ مِنْهُ ذِرَاعًا مَا دَعَوْتُ بِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
یحیی بن ابواسحاق بیان کرتے ہیں: بنو غفار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سالم بن عبداللہ کی محفل میں، مجھے یہ بات بیان کی کہ فلاں صاحب نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے: ”ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانے میں روٹی اور گوشت لایا گیا، آپ نے فرمایا: مجھے دستی پکڑاؤ، آپ کو دستی پکڑائی گئی، آپ نے اسے کھا لیا، یحیی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دستی پکڑاؤ، پھر آپ کو دستی پکڑائی گئی، آپ نے اسے کھا لیا، پھر آپ نے فرمایا: مجھے دستی پکڑاؤ، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صرف دو ہی دستیاں ہوتی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے باپ کی قسم! اگر تم خاموش رہتے، تو اس میں سے اُس وقت تک دستی لیتے رہتے، جب تک میں اسے طلب کرتا رہتا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (5089)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5070»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں