الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
حدیث نمبر: 14173
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: غَدَوْنَا يَوْمًا غَدَاةً مِنَ الْغَدَوَاتِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى كُنَّا فِي مَجْمَعِ طُرُقِ الْمَدِينَةِ، فَبَصُرْنَا بِأَعْرَابِيٍّ آخِذٍ بِخِطَامِ بَعِيرِهِ حَتَّى وَقَفَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ حَوْلُهُ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ. فَرَدَّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ؟". قَالَ: وَرَغَا الْبَعِيرُ، وَجَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ حَرَسِيٌّ، فَقَالَ الْحَرَسِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا الْأَعْرَابِيُّ سَرَقَ الْبَعِيرَ. قَالَ: فَرَغَا الْبَعِيرُ سَاعَةً، وَحَنَّ فَأَنْصَتَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ رُغَاءَهُ وَحَنِينَهُ، فَلَمَّا هَدَأَ الْبَعِيرُ أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْحَرَسِيِّ فَقَالَ:" انْصَرِفْ عَنْهُ ; فَإِنَّ الْبَعِيرَ شَهِدَ عَلَيْكَ أَنَّكَ كَاذِبٌ". فَانْصَرَفَ الْحَرَسِيُّ، وَأَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْأَعْرَابِيِّ فَقَالَ:" أَيُّ شَيْءٍ قُلْتَ حِينَ جِئْتَنِي؟". قَالَ: قُلْتُ - بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي -: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا تَبْقَى صَلَاةٌ، اللَّهُمَّ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا تَبْقَى بَرَكَةٌ، اللَّهُمَّ وَسَلِّمْ عَلَى مُحَمَّدٍ حَتَّى لَا يَبْقَى سَلَامٌ، اللَّهُمَّ وَارْحَمْ مُحَمَّدًا حَتَّى لَا تَبْقَى رَحْمَةٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - أَبْدَأَهَا لِي وَالْبَعِيرُ يَنْطِقُ بِعُذْرِهِ، وَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ قَدْ سَدُّوا الْأُفُقَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم صبح کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے، یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ مختلف راستے ملنے کی جگہ پر پہنچے، تو وہاں ہمیں ایک دیہاتی نظر آیا، جس نے اپنے اونٹ کی لگام پکڑی ہوئی تھی، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر ٹھہر گیا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد موجود تھے، اس نے کہا: اے نبی! آپ پر سلامتی نازل ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سلام کا جواب دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا کیا حال ہے؟ راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران اونٹ آوازیں نکالنے لگا، پھر ایک شخص آیا جو حرسی لگ رہا تھا، اس حرسی نے کہا: یا رسول اللہ! اس دیہاتی نے اونٹ چوری کیا ہے، راوی کہتے ہیں: وہ اونٹ کچھ دیر آوازیں نکالتا رہا اور روتا رہا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جو اس کا رونا اور آوازیں سن رہے تھے، آپ اس کی طرف کان لگا کر سننے لگے، جب وہ اونٹ پرسکون ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حرسی کی طرف متوجہ ہوئے اور اس سے فرمایا: اسے چھوڑ دو! کیونکہ اس اونٹ نے تمہارے خلاف یہ گواہی دی ہے کہ تم جھوٹ بول رہے ہو، تو وہ حرسی واپس چلا گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دیہاتی کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: جب تم میرے پاس واپس آئے تھے، تو تم نے کیا کہا: تھا؟ راوی کہتے ہیں: اس نے کہا: میں نے یہ کہا: تھا کہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل فرما، یہاں تک کہ رحمت باقی نہ رہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر برکت نازل فرما، یہاں تک کہ برکت باقی نہ رہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سلامتی نازل فرما، یہاں تک کہ سلامتی باقی نہ رہے، اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت فرما! یہاں تک کہ رحمت باقی نہ رہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے اسے میرے لئے ظاہر کیا اور اونٹ اپنے عذر کے بارے میں بات چیت کر رہا تھا، اور فرشتوں نے افق کو بھر دیا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14173]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14173]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4887)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14173 in Urdu