الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
61. بَابٌ فِي مُعْجِزَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَيَوَانَاتِ ، وَالشَّجَرِ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جانوروں، درختوں اور دیگر چیزوں کے بارے میں نبی اکرم ﷺ کے معجزات کا بیان
حدیث نمبر: 14174
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ الْحَارِثِ السُّلَمِيِّ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السَّلَبِ، فَمَرَّ بِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ خَلَأَتْ نَاقَتِي وَأَنَا أَضْرِبُهَا، فَقَالَ:" لَا تَضْرِبْهَا". وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَلَّ"، فَقَامَتْ فَسَارَتْ مَعَ النَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حکم بن حارث سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک کام کے سلسلے میں بھیجا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے، تو میری اونٹنی رکی ہوئی تھی اور میں اُسے مار رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے نہ مارو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حَل! (یہ اونٹنی کو چلانے کے لئے ہانکنے کا کلمہ ہے) تو وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہوئی، اور دوسرے لوگوں کے ساتھ چلنے لگی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14174]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3170)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14174 in Urdu