الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابٌ فِي تَوَاضُعِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی تواضع کا بیان
حدیث نمبر: 14233
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ الْعَبَّاسُ: قُلْتُ: لَا أَدْرِي مَا بَقَاءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِينَا. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ عَرِيشًا يُظِلُّكَ؟ قَالَ:" لَا أَزَالُ بَيْنَ أَظْهُرِهُمْ يَطَئُونَ عَقِبِي، وَيُنَازِعُونَ رِدَائِي، حَتَّى يَكُونَ اللَّهُ يُرِيحُنِي مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے سوچا کہ مجھے نہیں معلوم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کتنا عرصہ باقی رہیں گے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آپ کوئی عریش (چھت والی جگہ) بنا لیں، جو آپ پر سایہ کیا کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں لوگوں کے درمیان رہوں گا، وہ میری ایڑی پر پاؤں ماریں، میری چادر کو کھینچیں، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے اُن سے نجات دلا دے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14233]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14233]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2466)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 75»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14233 in Urdu