الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابٌ فِيمَنْ خَدَمَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
ان افراد کا بیان، جو نبی اکرم ﷺ کی خدمت کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 14234
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ عِشْرُونَ شَابًّا مِنَ الْأَنْصَارِ يَلْزَمُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَوَائِجِهِ، فَإِذَا أَرَادَ أَمْرًا بَعَثَهُمْ فِيهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انصار کے بیس نوجوان ایسے تھے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے، تاکہ آپ کے کام کریں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کام کرنے کا ارادہ کرتے تھے، تو اس کام کے سلسلے میں اُن لوگوں کو (یا ان میں سے کسی کو) بھیج دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14234]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14234]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2445)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2230، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7511»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14234 in Urdu