🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. بَابٌ فِي مَرَضِهِ ، وَوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا أَطْلَعَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کی بیماری اور آپ ﷺ کی وفات کا بیان اور اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14241
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ (إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ) حَتَّى خَتَمَ السُّورَةَ قَالَ: نُعِيَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسُهُ حِينَ نَزَلَتْ، فَأَخَذَ بِأَشَدِّ مَا كَانَ قَطُّ اجْتِهَادًا فِي أَمْرِ الْآخِرَةِ. وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ:" جَاءَ الْفَتْحُ، وَجَاءَ نَصْرُ اللَّهِ، وَجَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا أَهْلُ الْيَمَنِ؟ قَالَ:" قَوْمٌ رَقِيقَةٌ أَفْئِدَتُهُمْ، لَيِّنَةٌ قُلُوبُهُمْ، الْإِيمَانُ وَالْفِقْهُ يَمَانٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ، وَزَادَ:" وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔۔۔۔۔۔۔“ انہوں نے اسے پورا پڑھا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کے وصال کی اطلاع دی گئی تھی، جب یہ سورت نازل ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخرت کے معاملے کے حوالے سے بہت زیادہ عبادت کرنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بعد یہ ارشاد فرمایا: فتح آ گئی ہے، اور اللہ کی مدد آ گئی ہے، اور اہل یمن آ گئے ہیں، ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل یمن کیسے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایسے لوگ ہیں کہ جن کے دل نرم ہیں اور مہربان ہیں، اور ایمان اور سمجھ بوجھ یمانی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”دانائی یمنی ہے۔“ ان کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14241]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11903)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4686، 4129، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3191، 3343، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79، وأخرجه مسند البزار برقم: 192، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2017»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14241 in Urdu