الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِي مَرَضِهِ ، وَوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا أَطْلَعَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کی بیماری اور آپ ﷺ کی وفات کا بیان اور اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا
حدیث نمبر: 14242
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ، دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي". فَبَكَتْ، فَقَالَ لَهَا:" لَا تَبْكِي ; فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي". فَضَحِكَتْ، فَرَآهَا بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: رَأَيْتُكِ بَكَيْتِ وَضَحِكْتِ؟! فَقَالَتْ: إِنَّهُ قَالَ لِي:" قَدْ نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي". فَبَكَيْتُ، فَقَالَ:" لَا تَبْكِي ; فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي". فَضَحِكْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ،، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ،، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب یہ سورت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا اور فرمایا: مجھے میرے وصال کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم نہ روؤ! کیونکہ میرے اہل خانہ میں سے سب سے پہلے تم مجھ سے آ کے ملو گی، تو وہ ہنسنے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ محترمہ نے دیکھا، تو کہا: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ پہلے روئیں اور پھر ہنسنے لگیں؟ تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا ہے کہ مجھے میرے وصال کی اطلاع دی گئی ہے، تو میں رونے لگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نہ روؤ! کیونکہ میرے اہل خانہ میں سب سے پہلے تم مجھ سے ملو گی، تو میں ہنس پڑی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14242]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (887) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11907)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1876، 3191، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 79، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11907، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 887»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14242 in Urdu