الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
69. بَابٌ فِي مَرَضِهِ ، وَوَفَاتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا أَطْلَعَهُ اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ .
نبی اکرم ﷺ کی بیماری اور آپ ﷺ کی وفات کا بیان اور اس بات کا بیان کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا تھا
حدیث نمبر: 14243
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ يُكْثِرُ أَنْ يَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَرَاكَ تُكْثِرُ أَنْ تَقُولَ:" سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ". فَقَالَ:" إِنِّي أُمِرْتُ بِأَمْرٍ". فَقَرَأَ: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وصال سے پہلے بکثرت یہ پڑھا کرتے تھے: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں، اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا ہے، آپ بکثرت یہ پڑھتے ہیں: ”تو ہر عیب سے پاک ہے، اے اللہ! اور حمد تیرے لئے مخصوص ہے، اور میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس کا حکم دیا گیا ہے، پھر آپ نے یہ سورت پڑھی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”جب اللہ کی مدد اور فتح آ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14243]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (677)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 648»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 14243 in Urdu