الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14378
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَائِرًا لِسَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ - وَمَنْزِلُهُ بِالْأَسْوَافِ - فَبَسَطَتِ امْرَأَتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَ صُورٍ مِنْ نَخْلٍ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ الْآنَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُمَرُ. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے تشریف لے گئے۔ ان کا گھر اسواف میں تھا، ان کی اہلیہ نے کھجور کے درختوں کے جھنڈ کے نیچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بچھونا بچھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، آپ کے ساتھ ہم بھی بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آئے گا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14378]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14378]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14647، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6998»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 14378 in Urdu