الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِيمَا وَرَدَ مِنَ الْفَضْلِ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ ، وَغَيْرِهِمَا مِنَ الْخُلَفَاءِ ، وَغَيْرِهِمْ .
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور ان کے علاوہ دیگر خلفاء اور دیگر لوگوں کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 14379
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". قَالَ: فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عَمَرُ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَطَلَعَ - صَلَوَاتُ اللَّهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمْ -.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: درختوں کے اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا جو جنتی ہو گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق انہیں مبارک باد دی، پھر کچھ دیر گزری تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، وہ جنتی ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بموجب ہم نے انہیں مبارک باد دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا جو جنتی ہو گا، اے اللہ! اگر تو چاہے، تو اسے علی بنا دے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سامنے آئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14379]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (56/33)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14424»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14379 in Urdu