🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1438
وَعَنْ بَعْضِ وَلَدِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ، فَاغْتَسَلْتُ وَخَرَجْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ دَعَوْتَنِي وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ فَاغْتَسَلْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَلَيْكَ، الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ". قَالَ رَافِعٌ: ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ ذَلِكَ بِالْغُسْلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: عَنْ سَهْلِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے کے حوالے سے، سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کا یہ بیان منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا میں اُس وقت اپنی بیوی کے قریب تھا، میں اُٹھ گیا، ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، میں نے غسل کیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو گیا، میں نے آپ کو بتایا کہ جب آپ نے مجھے بلایا تھا، اُس وقت میں اپنی بیوی کے قریب تھا، میں اُٹھ گیا، ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، اور میں نے غسل کر لیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر کوئی گناہ نہیں ہونا تھا، کیونکہ پانی، پانی کی وجہ سے لازم ہوتا ہے۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بعد میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسی صورتحال میں غسل کرنے کا حکم دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ سہل بن رافع کے حوالے سے، اُن کے والد سے منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1438]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16837، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6509»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1438 in Urdu