🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1439
وَعَنْ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ - وَكَانَ عَقَبِيًّا بَدْرِيًّا - قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - يُفْتِي النَّاسَ فِي الْمَسْجِدِ بِرَأْيِهِ فِي الَّذِي يُجَامِعُ وَلَا يُنْزِلُ. قَالَ: أَعْجِلْ عَلَيَّ بِهِ، فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: يَا عَدُوَّ نَفْسِهِ، أَوْ لَقَدْ بَلَغْتَ أَنْ تُفْتِيَ النَّاسَ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَأْيِكَ؟! قَالَ: مَا فَعَلْتُ، وَلَكِنْ حَدَّثَنِي عُمُومَتِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: أَيُّ عُمُومَتِكَ؟ قَالَ: أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَأَبُو أَيُّوبَ وَرِفَاعَةُ بْنُ رَافِعٍ. فَالْتَفَتَ عُمَرُ - رَحِمَهُ اللَّهُ - إِلَيَّ فَقَالَ: مَا يَقُولُ هَذَا الْغُلَامُ؟ فَقُلْتُ: كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: سَأَلْتُمْ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: كُنَّا نَفْعَلُهُ عَلَى عَهْدِهِ. قَالَ: فَجَمَعَ النَّاسَ وَاتَّفَقَ النَّاسُ عَلَى أَنَّ الْمَاءَ لَا يَكُونُ إِلَّا مِنَ الْمَاءِ، إِلَّا عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، فَقَالَا: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ وَجَبَ الْغُسْلُ. قَالَ: فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنَّ أَعْلَمُ النَّاسِ بِهَذَا أَزْوَاجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَ إِلَى حَفْصَةَ - رَحِمَهَا اللَّهُ - فَقَالَتْ: لَا عِلْمَ لِي، فَأَرْسَلَ إِلَى عَائِشَةَ - رَحِمَهَا اللَّهُ - قَالَتْ: إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ وَجَبَ الْغُسْلُ. قَالَ: فَتَحَطَّمَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَعْنِي تَغَيَّظَ - ثُمَّ قَالَ: لَا يَبْلُغُنِي أَنَّ أَحَدًا فَعَلَهُ إِلَّا أَنْهَكْتُهُ عُقُوبَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ: ثُمَّ أَفَاضُوا فِي الْعَزْلِ، فَقَالُوا: لَا بَأْسَ، فَسَارَّ رَجُلٌ صَاحِبَهُ فَقَالَ: مَا هَذِهِ الْمُنَاجَاةُ؟ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: يَزْعُمُ أَنَّهَا الْمَوْءُودَةُ الصُّغْرَى. فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّهَا لَا تَكُونُ مَوْءُودَةً حَتَّى تَمُرَّ بِسَبْعِ تَارَاتٍ ; قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ سُلَالَةٍ مِنْ طِينٍ ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَكِينٍ) إِلَى قَوْلِهِ: (فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ) . قَالَ: فَتَفَرَّقُوا عَلَى قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ، جنہیں بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، جب انہیں یہ بتایا گیا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مسجد میں لوگوں کو یہ فتوی دیتے ہیں، جو اُن کی اپنی رائے کی بنیاد پر ہے کہ جو شخص صحبت کرے اور اسے انزال نہ ہو، تو اس پر غسل لازم نہیں ہوتا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اسے جلدی سے میرے پاس لاؤ، انہیں لایا گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اپنی جان کے دشمن! مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ تم اللہ کے رسول کی مسجد میں، اپنی رائے کی بنیاد پر لوگوں کو فتوی دیتے ہو؟ انہوں نے کہا: میں نے ایسا نہیں کیا، میرے چچاؤں نے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مجھے حدیث بیان کی ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ دریافت کیا: تمہارے کون سے چچا نے؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے اور بولے: یہ لڑکا کیا کہہ رہا ہے؟ میں نے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم ایسا کیا کرتے تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم لوگوں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تھا؟ تو سیدنا رفاعہ رضی اللہ عنہ نے یہی کہا: کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ہم یہ کیا کرتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو اکٹھا کیا، تو لوگوں کو اس بات پر اتفاق تھا کہ غسل صرف منی کے خروج کی وجہ سے لازم ہوتا ہے، صرف سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا معاملہ مختلف تھا، ان دونوں حضرات کا یہ کہنا تھا: کہ جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے، تو غسل واجب ہو جاتا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: امیر المؤمنین! اس مسئلے کے بارے میں سب سے زیادہ علم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے پاس ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو پیغام بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: جب شرمگاہ، شرمگاہ سے مل جائے، تو غسل واجب ہو جائے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے غصے کا اظہار کیا، اور ارشاد فرمایا: اب اگر مجھے کسی کے بارے میں یہ پتہ چلا کہ اُس نے ایسا کیا ہے، تو میں اُسے سزا دوں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، صرف یہ ہے کہ ابن اسحاق نامی راوی تدلیس کرنے والا ہے، ویسے وہ ثقہ ہے ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: پھر ان لوگوں نے غزل کے بارے میں گفتگو شروع کی، تو ان کا یہ کہنا تھا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ایک شخص نے سرگوشی میں اپنے ساتھی کے ساتھ کوئی بات چیت کی، تو انہوں نے دریافت کیا: یہ سرگوشی میں کیا بات ہو رہی ہے؟ ان دونوں میں سے ایک نے کہا: یہ کہہ رہا ہے: یہ تو چھوٹی قسم کا زندہ درگور کرنا ہے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: زندہ درگور کرنا، یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک اُس پر سات مراحل نہیں گزر جاتے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے تخلیق کیا، پھر ہم نے اسے ایک مضبوط جگہ پر نطفہ کی شکل میں رکھ دیا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے۔ تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو سب لوگ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے فتوی کے مطابق قائل ہو کر منتشر ہوئے، کہ اس (یعنی عزل کرنے) میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1439]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20593، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4537، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1864، 3964»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن لغیرہ


Majma al-Zawa'id Hadith 1439 in Urdu