الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14566
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَعَنْ يَسَارِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، إِذْ جَاءَ غُرَابُ بْنُ فُلَانٍ الصُّدَائِيُّ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا تَقُولُ فِي عُثْمَانَ؟ فَبَدَرُهُ الرَّجُلَانِ، فَقَالَا: تَسْأَلُ عَنْ رَجُلٍ كَفَرَ بِاللَّهِ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِهِ وَنَافَقَ؟! فَقَالَ الرَّجُلُ لَهُمَا: لَسْتُ لَكُمَا أَسْأَلُ، وَلَا إِلَيْكُمَا جِئْتُ. فَقَالَ لَهُ: لَسْتُ أَقُولُ مَا قَالَا. فَقَالَا لَهُ جَمِيعًا: فَلِمَ قَتَلْنَاهُ إِذًا؟ قَالَ: وَلِيَ عَلَيْكُمْ فَأَسَأَءَ الْوِلَايَةَ فِي آخِرِ أَيَّامِهِ، وَجَزِعْتُمْ فَأَسَأْتُمُ الْجَزَعَ، وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا وَعُثْمَانُ كَمَا قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ، وَلَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ، وَلَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
عبداللہ بن سعید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کے دائیں طرف سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ موجود تھے اور بائیں طرف محمد بن ابوبکر موجود تھے، اسی دوران غراب بن فلاں صدائی نامی شخص آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین! آپ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو دونوں صاحبان نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر سبقت کرتے ہوئے یہ کہا: تم ایک ایسے شخص کے بارے میں نہ پوچھو کہ جس نے ایمان لانے کے بعد اللہ کا کفر کیا اور منافقت اختیار کی، اس شخص نے ان دونوں صاحبان سے کہا: میں نے آپ دونوں سے سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں آپ دونوں کے پاس آیا ہوں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے کہا: یہ دونوں جو کہہ رہے ہیں، میں وہ نہیں کہتا، ان دونوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: تو پھر ہم نے انہیں قتل کیوں کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ تمہارے امیر بنے تھے، اور انہوں نے اپنی حکومت کے آخری دنوں میں کچھ کام ٹھیک نہیں کیے، تم نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور غلط طریقے سے کیا، اللہ کی قسم! مجھے یہ توقع ہے کہ میں اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اس طرح ہوں گے، جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور ہم نے ان کے سینوں میں سے کھوٹ الگ کر دیا، وہ بھائی بھائی بن کر پلنگوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے، جس سے استدلال کرنا درست نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14566]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمنعم بن بشیر ہے، جس سے استدلال کرنا درست نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14566]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (111)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14566 in Urdu