الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. بَابٌ فِيمَا كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ، وَوَفَاتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے معاملے کا بیان اور ان کی وفات کا بیان
حدیث نمبر: 14567
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ: سَمِعْتُ طَلْقَ بْنَ خُشَافٍ يَقُولُ: وَفَدْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ لِنَنْظُرَ فِيمَا قُتِلَ عُثْمَانُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَرَرْنَا بِبَعْضِ آلِ عَلِيٍّ، وَبَعْضِ آلِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَبَعْضِ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهَا، فَرَدَّتِ السَّلَامَ وَقَالَتْ: مَنِ الرَّجُلُ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ قَالَتْ: وَمِنْ أَيِّ أَهْلِ الْبَصْرَةِ؟ قُلْتُ: مِنْ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ، فَقَالَتْ: وَمِنْ أَيِّ بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ؟ فَقُلْتُ: مِنْ بَنِي قَيْسِ بْنِ ثَعْلَبَةَ، فَقَالَتْ: مِنْ آلِ فُلَانٍ؟ فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، فِيمَا قُتِلَ عُثْمَانُ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَتْ: قُتِلَ وَاللَّهِ مَظْلُومًا، لَعَنَ اللَّهُ مَنْ قَتَلَهُ، أَقَادَ اللَّهُ مِنِ ابْنِ أَبِي بَكْرٍ بِهِ، وَسَاقَ اللَّهُ إِلَى أَعْيَنَ بْنِ تَيْمٍ هَوَانًا فِي بَيْتِهِ، وَأَرَاقَ اللَّهُ دِمَاءَ بَنِي بُدَيْلٍ عَلَى ضَلَالِهِ، وَسَاقَ اللَّهُ إِلَى الْأَشْتَرِ سَهْمًا مِنْ سِهَامِهِ.
فَوَاللَّهِ مَا مِنَ الْقَوْمِ رَجُلٌ إِلَّا أَصَابَتْهُ دَعْوَتُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ طَلْقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
فَوَاللَّهِ مَا مِنَ الْقَوْمِ رَجُلٌ إِلَّا أَصَابَتْهُ دَعْوَتُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ طَلْقٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابواسود بیان کرتے ہیں: میں نے طلق بن خشاف کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا: ”ہم لوگ وفد کی شکل میں مدینہ منورہ گئے تاکہ اس بات کا جائزہ لیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو کیوں شہید کیا گیا، جب ہم وہاں آئے، تو وہاں ہمارا گزر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کے پاس سے ہوا، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک فرد کے پاس سے ہوا، ایک اُم المؤمنین کے پاس سے ہوا، لیکن میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے انہیں سلام کیا، انہوں نے سلام کا جواب دیا، انہوں نے دریافت کیا: تم کون ہو؟ میں نے بتایا: اہل بصرہ سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوں، انہوں نے دریافت کیا: اہل بصرہ میں سے کس سے تعلق رکھتے ہو؟ میں نے جواب دیا: بکر بن وائل کے خاندان سے، انہوں نے دریافت کیا: بکر بن وائل کے خاندان میں سے کس سے تعلق رکھتے ہو؟ میں نے بتایا بنو قیس بن ثعلبہ سے، انہوں نے فرمایا: آل فلاں سے، میں نے ان سے کہا: اے ام المؤمنین! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ جو امیر المؤمنین ہیں، انہیں کیوں شہید کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! انہیں مظلوم ہونے کے طور پر قتل کیا گیا، اور جس شخص نے انہیں قتل کیا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے اللہ تعالیٰ ان کا قصاص لے اور اعین بن تیم کو اس کے گھر میں اللہ تعالیٰ رسوائی سے دوچار کرے، اور بنو بدیل کی گمراہی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کے خون بہائے اور اشتر کی طرف اللہ تعالیٰ اپنے تیروں میں سے کوئی تیر بھیجے (راوی کہتے ہیں:) اللہ کی قسم! ان سب لوگوں میں سے ہر ایک کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دعائے ضرر کا نتیجہ لاحق ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف طلق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14567]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف طلق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14567]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (133)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14567 in Urdu