🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. بَابُ فَتْحِ بَابِهِ الَّذِي فِي الْمَسْجِدِ .
مسجد میں موجود حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مخصوص دروازے کو کھلا رکھا جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14672
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الرَّقِيمِ الْكِنَانِيِّ قَالَ: خَرَجْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ زَمَنَ الْجَمَلِ، فَلَقِينَا سَعْدَ بْنَ مَالِكٍ بِهَا، فَقَالَ: أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَدِّ الْأَبْوَابِ الشَّارِعَةِ فِي الْمَسْجِدِ، وَتَرَكَ بَابَ عَلِيٍّ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَزَادَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَدَدْتَ أَبْوَابَنَا كُلَّهَا إِلَّا بَابَ عَلِيٍّ قَالَ:" مَا أَنَا سَدَدْتُ أَبْوَابَكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ سَدَّهَا". وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ حَسَنٌ.
عبداللہ بن رقیم کنانی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ جنگ جمل کے زمانے میں مدینہ منورہ گئے، ہماری ملاقات وہاں سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے فرمایا: مسجد میں کھلنے والے تمام دروازوں کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ ان کو بند کر دیا جائے، صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے کو رہنے دیا گیا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمارے تمام دروازے بند کر دیے، صرف سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دروازے رہنے دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہارے دروازوں کو بند نہیں کروایا ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بند کروایا ہے۔“ امام أحمد کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14672]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (703) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1511)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 14672 in Urdu