الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
63. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی خوشخبری ملنا
حدیث نمبر: 14689
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يُحِبُّ ثَلَاثَةً مِنْ أَصْحَابِكَ يَا مُحَمَّدُ. ثُمَّ أَتَاهُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ الْجَنَّةَ لَتَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ. قَالَ أَنَسٌ: فَأَرَدْتُ أَنْ أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَهِبْتُهُ، فَلَقِيتُ أَبَا بَكْرٍ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنِّي كُنْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ، فَلَعَلَّكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ. ثُمَّ لَقِيتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقُلْتُ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ لَقِيتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ، فَقُلْتُ لَهُ كَمَا قُلْتُ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَنَا أَسْأَلُهُ، إِنْ كُنْتُ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَإِنْ لَمْ أَكُنْ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَدَخَلَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَنَسًا حَدَّثَنِي: أَنَّ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاكَ، فَقَالَ: إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ مِنْ أَصْحَابِكَ، فَإِنْ كُنْتُ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَإِنْ لَمْ أَكُنْ مِنْهُمْ حَمِدْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتَ مِنْهُمْ أَنْتَ مِنْهُمْ، وَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ،، وَسَيَشْهَدُ مَشَاهِدَ بَيِّنٌ فَضْلُهَا، عَظِيمٌ أَجْرُهَا، وَسَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ فَاتَّخِذْهُ صَاحِبًا".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ طَرَفًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّضْرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكِنْدِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بے شک اللہ تعالیٰ آپ کے اصحاب میں سے تین افراد سے محبت رکھتا ہے، اسے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بے شک جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کروں، لیکن میں ہیبت کی وجہ سے نہیں پوچھ سکا، میری ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میں نے بتایا: اے سیدنا ابوبکر! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے یہ بتایا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! بے شک جنت تین افراد کی مشتاق ہے، تو ہو سکتا ہے آپ ان افراد میں سے ایک ہوں، پھر میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو میں نے انہیں بھی اس کی مانند بات کی، پھر میری ملاقات سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے انہیں بھی وہی بات کی، جو میں نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے کی تھی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کروں گا، اگر میں ان افراد میں سے ایک ہوا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، اور اگر میں ان افراد میں سے ایک نہ بھی ہوا، تو بھی میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! انس نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور انہوں نے یہ بتایا: جنت آپ کے اصحاب میں سے تین افراد کی مشتاق ہے، اگر میں ان لوگوں میں سے ایک ہوا، تو میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، اور اگر میں ان میں سے ایک نہ ہوا، تو بھی میں اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کروں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان میں سے ایک ہو، تم ان میں سے ایک ہو، اور ایک فرد عمار بن یاسر ہے، جو عنقریب جنگوں میں حصہ لے گا، اور اس کی فضیلت واضح ہو جائے گی، اور اس کا اجر عظیم ہو گا، اور ایک فرد سلمان ہے، جو ہم میں سے یعنی اہل بیت میں سے ہے، تم اسے ساتھی بنا کے رکھنا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید کندی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14689]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید کندی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14689]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2524)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3797، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6534، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6666/2»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 14689 in Urdu