🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابُ بِشَارَتِهِ بِالْجَنَّةِ .
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جنت کی خوشخبری ملنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14690
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذٌ بِيَدِي وَنَحْنُ نَمْشِي فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ إِذْ أَتَيْنَا عَلَى حَدِيقَةٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحْسَنَهَا مِنْ حَدِيقَةٍ! فَقَالَ:" إِنَّ لَكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنَ مِنْهَا". ثُمَّ مَرَرْنَا بِأُخْرَى، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا أَحْسَنَهَا مِنْ حَدِيقَةٍ! قَالَ:" لَكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا". حَتَّى مَرَرْنَا بِسَبْعِ حَدَائِقَ، كُلُّ ذَلِكَ أَقُولُ: مَا أَحْسَنَهَا، وَيَقُولُ:" لَكَ فِي الْجَنَّةِ أَحْسَنُ مِنْهَا". فَلَمَّا خَلَا لِيَ الطَّرِيقُ اعْتَنَقَنِي ثُمَّ أَجْهَشَ بَاكِيًا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يُبْكِيكَ؟ قَالَ:" ضَغَائِنُ فِي صُدُورِ أَقْوَامٍ لَا يُبْدُونَهَا لَكَ إِلَّا مِنْ بَعْدِي". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِي؟ قَالَ:" فِي سَلَامَةٍ مِنْ دِينِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عُمَيْرَةَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور ہم مدینہ منورہ کی کسی گلی سے گزر رہے تھے، اسی دوران ہم ایک باغ کے پاس آ گئے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ باغ کتنا اچھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے لئے جنت میں اس سے بھی زیادہ عمدہ باغ ہے، پھر ہم ایک اور باغ کے پاس سے گزرے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ باغ کتنا اچھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے جنت میں اس سے بھی زیادہ عمدہ باغ ہے، یہاں تک کہ ہم سات باغوں کے پاس سے گزرے، ہر ایک کے بارے میں، میں نے یہی کہا: یہ کتنا اچھا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے کہ تمہارے لئے جنت میں اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہے، جب راستہ میرے لئے خالی ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گلے لگا لیا اور پھر آپ رونے لگے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دشمنی کی وجہ سے جو کچھ لوگوں کے سینوں میں ہو گی۔ وہ میرے بعد تمہارے لئے اس کو ظاہر کریں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں میرا دین سلامت رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا دین سلامتی میں رہے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عمیرہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14690]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2523) اخرجه ابو يعلى فى المسند (565)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14690 in Urdu