🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا ، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14723
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ أَخْدِمُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَ فَرْخًا مَشْوِيًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ الْخَلْقِ إِلَيْكَ وَإِلَيَّ، يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الْفَرْخِ". فَجَاءَ عَلِيٌّ وَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ أَنَسٌ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: عَلِيٌّ، فَقُلْتُ: النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَاجَةٍ فَانْصَرَفَ، ثُمَّ تَنَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكَلَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ الْخَلْقِ إِلَيْكَ وَإِلَيَّ، يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الْفَرْخِ". فَجَاءَ عَلِيٌّ، فَدَقَّ الْبَابَ دَقًّا شَدِيدًا، فَسَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَنَسُ مَنْ هَذَا؟". قُلْتُ: عَلِيٌّ. قَالَ:" أَدْخِلْهُ". فَدَخَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ سَأَلْتُ اللَّهَ ثَلَاثًا أَنْ يَأْتِيَنِي بِأَحَبِّ الْخَلْقِ إِلَيْهِ وَإِلَيَّ يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الْفَرْخِ". فَقَالَ عَلِيٌّ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جِئْتُ ثَلَاثًا كُلُّ ذَلِكَ يَرُدُّنِي أَنَسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟". قَالَ: أَحْبَبْتُ أَنْ تُدْرِكَ الدَّعْوَةُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُلَامُ الرَّجُلُ عَلَى حُبِّ قَوْمِهِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا آپ کی خدمت میں ایک پرندے کا بھنا ہوا گوشت آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو میرے پاس اس فرد کو لے آ! جو تیری مخلوق میں تیرے نزدیک اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے، تاکہ میرے ساتھ وہ اس پرندے کا گوشت کھائے، راوی کہتے ہیں: تو اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے دروازے پر دستک دی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: علی، میں نے عرض کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مصروف ہیں۔ وہ واپس چلے گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف ہو کر کھانا شروع کیا، تو آپ نے یہ کہا: اے اللہ! تو اپنے نزدیک اور میرے نزدیک اپنی مخلوق میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ بندے کو میرے پاس لے آ! تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے دروازہ زور سے کھٹکھٹایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز سن لی، آپ نے دریافت کیا: اے انس کون ہے؟ میں نے عرض کی: سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر آنے کے لئے کہو، وہ اندر آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تین مرتبہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی: وہ میرے پاس اپنی مخلوق میں اپنے نزدیک اور میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ بندے کو لے آئے تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا رسول اللہ! میرا بھی یہی معاملہ ہے، میں تین مرتبہ آیا، ہر مرتبہ انس نے مجھے واپس کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس تم نے جو کیا ہے، ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے عرض کی: میری یہ خواہش تھی کہ آپ کی یہ دعا میری قوم سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو نصیب ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کو اپنی قوم سے محبت کے حوالے سے ملامت نہیں کی جا سکتی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14723]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4052) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (730)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14723 in Urdu