🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14722
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَزَلَتْ فِي عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا قَالَ: مَحَبَّةٌ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عُمَارَةَ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا وَلَكِنَّ الضَّحَّاكَ قِيلَ: إِنَّهُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: یہ آیت سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی تھی: ”بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، عنقریب رحمان ان کے لئے محبت پیدا کر دے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ اہل ایمان کے دلوں میں محبت پیدا کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عمارہ ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم ضحاک نامی راوی کے بارے میں یہ بات کہی گئی ہے کہ اس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14722]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14723
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنْتُ أَخْدِمُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَدَّمَ فَرْخًا مَشْوِيًّا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ الْخَلْقِ إِلَيْكَ وَإِلَيَّ، يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الْفَرْخِ". فَجَاءَ عَلِيٌّ وَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ أَنَسٌ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: عَلِيٌّ، فَقُلْتُ: النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَاجَةٍ فَانْصَرَفَ، ثُمَّ تَنَحَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكَلَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ الْخَلْقِ إِلَيْكَ وَإِلَيَّ، يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الْفَرْخِ". فَجَاءَ عَلِيٌّ، فَدَقَّ الْبَابَ دَقًّا شَدِيدًا، فَسَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَنَسُ مَنْ هَذَا؟". قُلْتُ: عَلِيٌّ. قَالَ:" أَدْخِلْهُ". فَدَخَلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ سَأَلْتُ اللَّهَ ثَلَاثًا أَنْ يَأْتِيَنِي بِأَحَبِّ الْخَلْقِ إِلَيْهِ وَإِلَيَّ يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الْفَرْخِ". فَقَالَ عَلِيٌّ: وَأَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ جِئْتُ ثَلَاثًا كُلُّ ذَلِكَ يَرُدُّنِي أَنَسٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟". قَالَ: أَحْبَبْتُ أَنْ تُدْرِكَ الدَّعْوَةُ رَجُلًا مِنْ قَوْمِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يُلَامُ الرَّجُلُ عَلَى حُبِّ قَوْمِهِ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا آپ کی خدمت میں ایک پرندے کا بھنا ہوا گوشت آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو میرے پاس اس فرد کو لے آ! جو تیری مخلوق میں تیرے نزدیک اور میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہے، تاکہ میرے ساتھ وہ اس پرندے کا گوشت کھائے، راوی کہتے ہیں: تو اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے دروازے پر دستک دی۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: علی، میں نے عرض کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مصروف ہیں۔ وہ واپس چلے گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف ہو کر کھانا شروع کیا، تو آپ نے یہ کہا: اے اللہ! تو اپنے نزدیک اور میرے نزدیک اپنی مخلوق میں سے سب سے زیادہ پسندیدہ بندے کو میرے پاس لے آ! تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے دروازہ زور سے کھٹکھٹایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز سن لی، آپ نے دریافت کیا: اے انس کون ہے؟ میں نے عرض کی: سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر آنے کے لئے کہو، وہ اندر آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تین مرتبہ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی: وہ میرے پاس اپنی مخلوق میں اپنے نزدیک اور میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ بندے کو لے آئے تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یا رسول اللہ! میرا بھی یہی معاملہ ہے، میں تین مرتبہ آیا، ہر مرتبہ انس نے مجھے واپس کر دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس تم نے جو کیا ہے، ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے عرض کی: میری یہ خواہش تھی کہ آپ کی یہ دعا میری قوم سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کو نصیب ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی کو اپنی قوم سے محبت کے حوالے سے ملامت نہیں کی جا سکتی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14723]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4052) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (730)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14724
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَائِطٍ وَقَدْ أُتِيَ بِطَائِرٍ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک باغ میں موجود تھا ایک پرندہ لایا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14724]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14725
وَفِي رِوَايَةٍ: أَهْدَتْ أُمُّ أَيْمَنَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَائِرًا بَيْنَ رَغِيفَيْنِ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هَلْ عِنْدَكُمْ شَيْءٌ؟". فَجَاءَتْهُ بِالطَّائِرِ.
قُلْتُ: عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَرَدَّهُ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَرَدَّهُ، ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَأَذِنَ لَهُ.
وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ حَمَّادُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِ الْأَوْسَطِ أَحْمَدُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ أَبِي طَيْبَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدہ ام ایمن ہی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک پرندہ تحفے کے طور پر دیا، جس کے ساتھ دو روٹیاں بھی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو آپ نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے، تو اس پرندے کا گوشت آپ کے سامنے پیش کیا گیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ترمذی نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے بھی اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے، انہیں واپس کر دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے، انہیں واپس کر دیا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، تو آپ نے انہیں اجازت دے دی۔ کبیر کی سند میں ایک راوی حماد بن مختار ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اوسط کی اسانید میں سے ایک سند میں ایک راوی أحمد بن عیاض بن ابوطیبہ ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14725]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14726
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَطْيَارٌ، فَقَسَّمَهَا بَيْنَ نِسَائِهِ، فَأَصَابَ كُلَّ امْرَأَةٍ مِنْهَا ثَلَاثَةٌ، فَأَصْبَحَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ - صَفِيَّةَ أَوْ غَيْرِهَا - فَأَتَتْهُ بِهِنَّ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا". فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، انْظُرْ مَنْ عَلَى الْبَابِ". فَنَظَرْتُ فَإِذَا عَلِيٌّ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَاجَةٍ، ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْظُرْ مَنْ عَلَى الْبَابِ؟". فَإِذَا عَلِيٌّ، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثًا فَدَخَلَ يَمْشِي وَأَنَا خَلْفَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَبَسَكَ رَحِمَكَ اللَّهُ؟". فَقَالَ: هَذَا آخِرَ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ يَرُدُّنِي أَنَسٌ يَزْعُمُ أَنَّكَ عَلَى حَاجَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْتُ دُعَاءَكَ فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ مِنْ قَوْمِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ قَدْ يُحِبُّ قَوْمَهُ، إِنَّ الرَّجُلَ قَدْ يُحِبُّ قَوْمَهُ". قَالَهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ پرندے تحفے کے طور پر پیش کیے گئے، آپ نے وہ اپنی ازواج کے درمیان تقسیم کر دیے، ان میں سے ہر ایک زوجہ محترمہ کے حصے میں تین پرندے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت اپنی ایک زوجہ محترمہ کے پاس موجود تھے، شاید وہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں یا کوئی اور تھیں، وہ ان پرندوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کے آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو میرے پاس اپنی مخلوق میں سے اپنے نزدیک پسندیدہ ترین بندے کو لے آ، تاکہ وہ میرے ساتھ اس کو کھائے (راوی کہتے ہیں:) میں نے سوچا اے اللہ! تو اسے انصار سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد بنا دے، تو اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس دیکھو دروازے پر کون ہے، میں نے دیکھا تو وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: اللہ کے رسول مصروف ہیں، پھر میں آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دیکھو دروازے پر کون ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، ایسا تین مرتبہ ہوا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر آ گئے، میں ان کے پیچھے موجود تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے تمہیں کس نے روک لیا تھا، انہوں نے فرمایا: ایسا تیسری مرتبہ ہوا ہے، انس مجھے واپس کر دیتا تھا، اس کا یہ کہنا تھا کہ آپ مصروف ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اے انس) تم نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی دعا کو سنا تو میری یہ خواہش تھی کہ وہ فرد میری قوم سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنی قوم سے محبت رکھتا ہے، آدمی اپنی قوم سے محبت رکھتا ہے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14726]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2548)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 730، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6663/3»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14727
وَعَنْ سَفِينَةَ - وَكَانَ خَادِمًا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَوَائِرُ فَصَنَعْتُ لَهُ بَعْضَهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ أَتَيْتُهُ بِهِ، فَقَالَ:" مِنْ أَيْنَ لَكَ هَذَا؟". فَقُلْتُ: مِنَ الَّتِي أَتَيْتُ بِهِ أَمْسَ، فَقَالَ:" أَلَمْ أَقُلْ لَكَ لَا تَدَّخِرَنَّ لِغَدٍ طَعَامًا، لِكُلِّ يَوْمٍ رِزْقُهُ؟". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ أَدْخِلْ عَلَيَّ أَحَبَّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا الطَّيْرِ". فَدَخَلَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ:" اللَّهُمَّ وَإِلَيَّ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ پرندے تحفے کے طور پر پیش کیے گئے، میں نے ان میں سے کچھ آپ کے لئے تیار کیے، صبح کے وقت میں انہیں لے کے آپ کے پاس آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہاں سے آئے ہیں، میں نے عرض کی: یہ وہی ہیں جو گزشتہ شام آپ کے پاس لائے گئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تم سے یہ نہیں کہا: تھا کہ تم نے کل کے لئے کھانے کی کوئی چیز سنبھال کے نہیں رکھنی ہے، ہر دن کے لئے مخصوص رزق ہوتا ہے، پھر آپ نے دعا کی: اے اللہ! میرے پاس اپنی مخلوق میں سے اپنے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ترین فرد کو لے آ! تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کا گوشت کھائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! یہ (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) میرے نزدیک بھی (سب سے زیادہ محبوب ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف فطر بن خلیفہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14727]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3841، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6664/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14728
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَيْرٍ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ". فَجَاءَ عَلِيٌّ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ وَإِلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ شَيْخٌ يَرْوِي عَنْهُ سُلَيْمَانُ بْنُ قِرْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پرندے (کا گوشت) لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو میرے پاس اپنے نزدیک اپنی مخلوق میں سے پسندیدہ ترین فرد کو لے آ! تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! یہ (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) میرے نزدیک بھی (سب سے زیادہ محبوب ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید ہے، جو ایک بزرگ ہے، سلیمان بن قرم نے اس سے روایت نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14728]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10667»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14729
وَعَنِ الضَّحَّاكِ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: لَمَّا سَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى خَيْبَرَ جَعَلَ عَلِيًّا عَلَى مُقَدِّمَتِهِ، فَقَالَ:" مَنْ دَخَلَ النَّخْلَ فَهُوَ آمِنٌ". فَلَمَّا تَكَلَّمَ بِهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَادَى بِهَا عَلِيٌّ، فَنَظَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - يَضْحَكُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا يُضْحِكُكَ؟". قَالَ: إِنِّي أُحِبُّهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِعَلِيٍّ:" إِنَّ جِبْرِيلَ يَقُولُ: إِنِّي أُحِبُّكَ". فَقَالَ: وَبَلَغْتُ أَنْ يُحِبَّنِي جِبْرِيلُ؟ قَالَ:" نَعَمْ. وَمَنْ هُوَ خَيْرٌ مِنْ جِبْرِيلَ. اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ضحاک انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کی طرف روانہ ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو آپ نے ہر اول دستے کا امیر مقرر کیا، آپ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کھجور کے باغ میں داخل ہو گا، وہ محفوظ شمار ہو گا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں بات چیت کی، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں اسے دہرا دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کی طرف دیکھا کہ وہ ہنس رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں ہنس رہے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں ان سے (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) محبت رکھتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: جبرائیل یہ کہہ رہا ہے: میں تم سے محبت رکھتا ہوں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا میری یہ حیثیت ہے کہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام مجھ سے محبت رکھتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور جو جبرائیل سے بہتر ہے، یعنی اللہ تعالیٰ (یعنی وہ بھی تم سے محبت رکھتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نصر بن مزاحم ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14729]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7145)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8145»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14730
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعَ صَوْتَ عَائِشَةَ وَهِيَ تَقُولُ: لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ عَلِيًّا أَحَبُّ إِلَيْكَ مِنْ أَبِي مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا. قَالَ: فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَدَخَلَ فَأَهْوَى إِلَيْهَا، فَقَالَ: يَا بِنْتَ فُلَانَةَ، لَا أَسْمَعُكِ تَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ ذِكْرِ مَحَبَّةِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی آواز سنی جو یہ کہہ رہی تھیں: میں یہ بات جانتی ہوں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ میرے والد کے مقابلے میں آپ کے زیادہ محبوب ہیں۔ یہ بات انہوں نے دو یا تین مرتبہ کہی، راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی، وہ اندر آئے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف بڑھے، انہوں نے کہا: اے فلانی کی بیٹی! آئندہ میں نہ سنوں کہ تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی آواز بلند کر رہی ہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم اس میں اس بات کا ذکر نہیں ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ محبت ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور امام طبرانی نے اسے ضعیف سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 14730]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2549)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں