الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا ، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
حدیث نمبر: 14728
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَيْرٍ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ". فَجَاءَ عَلِيٌّ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ وَإِلَيَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ شَيْخٌ يَرْوِي عَنْهُ سُلَيْمَانُ بْنُ قِرْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ شَيْخٌ يَرْوِي عَنْهُ سُلَيْمَانُ بْنُ قِرْمٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پرندے (کا گوشت) لایا گیا، تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو میرے پاس اپنے نزدیک اپنی مخلوق میں سے پسندیدہ ترین فرد کو لے آ! تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! یہ (یعنی سیدنا علی رضی اللہ عنہ) میرے نزدیک بھی (سب سے زیادہ محبوب ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سعید ہے، جو ایک بزرگ ہے، سلیمان بن قرم نے اس سے روایت نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14728]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 14728 in Urdu