🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابٌ فِي مَنْ يُحِبُّهُ أَيْضًا ، وَيَبْغَضُهُ [ أَوْ يَسُبُّهُ ] .
اس شخص کا بیان، جو ان سے محبت رکھتا ہے، جو ان سے بغض رکھتا ہے، یا جو انہیں برا کہتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14726
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَطْيَارٌ، فَقَسَّمَهَا بَيْنَ نِسَائِهِ، فَأَصَابَ كُلَّ امْرَأَةٍ مِنْهَا ثَلَاثَةٌ، فَأَصْبَحَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ - صَفِيَّةَ أَوْ غَيْرِهَا - فَأَتَتْهُ بِهِنَّ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ ائْتِنِي بِأَحَبِّ خَلْقِكَ إِلَيْكَ يَأْكُلُ مَعِي مِنْ هَذَا". فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَنَسُ، انْظُرْ مَنْ عَلَى الْبَابِ". فَنَظَرْتُ فَإِذَا عَلِيٌّ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حَاجَةٍ، ثُمَّ جِئْتُ فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْظُرْ مَنْ عَلَى الْبَابِ؟". فَإِذَا عَلِيٌّ، حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثًا فَدَخَلَ يَمْشِي وَأَنَا خَلْفَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَبَسَكَ رَحِمَكَ اللَّهُ؟". فَقَالَ: هَذَا آخِرَ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ يَرُدُّنِي أَنَسٌ يَزْعُمُ أَنَّكَ عَلَى حَاجَةٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِعْتُ دُعَاءَكَ فَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ مِنْ قَوْمِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ قَدْ يُحِبُّ قَوْمَهُ، إِنَّ الرَّجُلَ قَدْ يُحِبُّ قَوْمَهُ". قَالَهَا ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَلْمَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ پرندے تحفے کے طور پر پیش کیے گئے، آپ نے وہ اپنی ازواج کے درمیان تقسیم کر دیے، ان میں سے ہر ایک زوجہ محترمہ کے حصے میں تین پرندے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت اپنی ایک زوجہ محترمہ کے پاس موجود تھے، شاید وہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا تھیں یا کوئی اور تھیں، وہ ان پرندوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کے آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو میرے پاس اپنی مخلوق میں سے اپنے نزدیک پسندیدہ ترین بندے کو لے آ، تاکہ وہ میرے ساتھ اس کو کھائے (راوی کہتے ہیں:) میں نے سوچا اے اللہ! تو اسے انصار سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد بنا دے، تو اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے انس دیکھو دروازے پر کون ہے، میں نے دیکھا تو وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: اللہ کے رسول مصروف ہیں، پھر میں آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دیکھو دروازے پر کون ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، ایسا تین مرتبہ ہوا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اندر آ گئے، میں ان کے پیچھے موجود تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے تمہیں کس نے روک لیا تھا، انہوں نے فرمایا: ایسا تیسری مرتبہ ہوا ہے، انس مجھے واپس کر دیتا تھا، اس کا یہ کہنا تھا کہ آپ مصروف ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اے انس) تم نے ایسا کیوں کیا؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کی دعا کو سنا تو میری یہ خواہش تھی کہ وہ فرد میری قوم سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنی قوم سے محبت رکھتا ہے، آدمی اپنی قوم سے محبت رکھتا ہے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن سلمان ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14726]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2548)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 730، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7547، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6663/3»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 14726 in Urdu