الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ .
غسل جنابت کا بیان
حدیث نمبر: 1474
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَقَالَ:" تَبُلُّ أُصُولَ الشَّعْرِ، وَتُنَقِّي الْبَشَرَةَ ; فَإِنَّ مِثْلَ الَّذِينَ لَا يُحْسِنُونَ الْغُسْلَ كَمَثَلِ شَجَرَةٍ أَصَابَهَا مَاءٌ، فَلَا وَرَقُهَا يَنْبُتُ وَلَا أَصْلُهَا يُرْوَى، فَاتَّقَوْا اللَّهَ وَأَحْسِنُوا الْغُسْلَ ; فَإِنَّهَا مِنَ الْأَمَانَةِ الَّتِي حُمِّلْتُمْ، وَالسَّرَائِرِ الَّتِي اسْتُودِعْتُمْ". قُلْتُ: كَمْ يَكْفِي الرَّأْسَ مِنَ الْمَاءِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثَلَاثُ حَثَيَاتٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیده میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اُنہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں غسل جنابت کے بارے میں حکم بیان کیجیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم بالوں کی جڑوں کو تر کرو، اور جلد کو صاف کر لو، جو لوگ اچھی طرح سے غسل نہیں کرتے ہیں، اُن کی مثال اس درخت کی مانند ہے، جس تک پانی پہنچ جاتا ہے، لیکن نہ اس کا پتہ پھوٹتا ہے، نہ اس کی جڑ سیراب ہوتی ہے، تم لوگ اللہ تعالیٰ سے ڈرو! اور اچھی طرح غسل کرو، یہ ایک امانت ہے، جو تمہارے ذمہ ڈالی گئی ہے، اور ایک پوشیدہ چیز ہے، جو تمہارے سپرد کی گئی ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! سر کے لیے کتنا پانی کفایت کرے گا؟ آپ نے فرمایا: تین مرتبہ دونوں ہاتھ ملا کر ڈالنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عثمان بن عبدالرحمان کے حوالے سے، عبدالحمید سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1474]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1474 in Urdu