🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ إِجَابَةِ دَعْوَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا مستجاب الدعوات ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14854
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ: كَانَ لِابْنِ مَسْعُودٍ عَلَى سَعْدٍ مَالٌ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ: أَدِّ الْمَالَ الَّذِي قِبَلَكَ، فَقَالَ لَهُ: وَاللَّهِ [ إِنِّي ] لَأُرَاكَ لَاقٍ مِنِّي شَرًّا، هَلْ أَنْتَ إِلَّا ابْنُ مَسْعُودٍ وَعَبْدٌ مِنْ [ بَنِي ] هُذَيْلٍ؟ فَقَالَ: أَجَلْ وَاللَّهِ إِنِّي لَابْنُ مَسْعُودٍ وَإِنَّكَ لَابْنُ حَمْنَةَ، فَقَالَ لَهُمَا هَاشِمُ بْنُ عُتْبَةَ: إِنَّكُمَا صَاحِبَا رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْظُرُ النَّاسُ إِلَيْكُمَا، فَطَرَحَ سَعْدٌ عُودًا كَانَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مَسْعُودٍ: قُلْ قَوْلًا وَلَا تَلْعَنْ، فَسَكَتَ. ثُمَّ قَالَ سَعْدٌ: [ أَمَا وَاللَّهِ ] لَوْلَا اتِّقَاءُ اللَّهِ ؛ لَدَعَوْتُ عَلَيْكَ دَعْوَةً مَا تُخْطِئُكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَسَدِ بْنِ مُوسَى، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کچھ مال لینا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ وہ مال ادا کر دیں جو آپ کے ذمہ ہے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اللہ کی قسم! تمہارے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ تمہیں میری طرف سے کوئی برائی لاحق ہو گی تم ابن مسعود ہی ہو نا، جو بنو ہذیل کے ایک غلام تھے، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں میں ابن مسعود ہی ہوں اور آپ حمنہ کے صاحبزادے ہیں، تو ہاشم بن عتبہ نے ان دونوں صاحبان سے کہا: آپ دونوں اللہ کے رسول کے صحابی ہیں، اور لوگ آپ دونوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی رکھ دی، پھر انہوں نے اپنے ہاتھ کو بلند کیا اور کہا: اے اللہ! اے آسمانوں کے پروردگار! تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ جو مرضی بات کہہ دیں لیکن لعنت نہ کیجئے گا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ خاموش ہو گئے، پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر اللہ تعالیٰ کا ڈر نہ ہوتا تو میں نے تمہارے خلاف ایسی دعا کرنی تھی جو تمہیں لاحق ہو جانی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں صرف اسد بن موسیٰ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14854]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 14854 in Urdu