الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
88. بَابُ إِجَابَةِ دَعْوَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا مستجاب الدعوات ہونا
حدیث نمبر: 14855
عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: بَيْنَمَا سَعْدٌ يَمْشِي إِذْ مَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَشْتُمُ عَلِيًّا، وَطَلْحَةَ، وَالزُّبَيْرَ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: إِنَّكَ تَشْتُمُ أَقْوَامًا قَدْ سَبَقَ لَهُمْ مِنَ اللَّهِ مَا سَبَقَ، وَاللَّهِ لَتَكُفَّنَّ عَنْ شَتْمِهِمْ أَوْ لَأَدْعُوَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْكَ. قَالَ: يُخَوِّفُنِي كَأَنَّهُ نَبِيٌّ!! فَقَالَ سَعْدٌ: اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ يَشْتُمُ أَقْوَامًا قَدْ سَبَقَ لَهُمْ مِنْكَ مَا سَبَقَ فَاجْعَلْهُ الْيَوْمَ نَكَالًا. فَجَاءَتْ بُخْتِيَّةٌ، فَأَفْرَجَ النَّاسُ لَهَا فَتَخَبَّطَتْهُ، فَرَأَيْتُ النَّاسَ يَتَّبِعُونَ سَعْدًا يَقُولُونَ: اسْتَجَابَ اللَّهُ لَكَ يَا أَبَا إِسْحَاقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عامر بن سعد بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ چلتے ہوئے جا رہے تھے۔ ان کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو برا کہہ رہا تھا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم ایسے لوگوں کو برا کہہ رہے ہو جن کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلے سے (فضیلت آ چکی ہے) اللہ کی قسم! یا تو تم انہیں برا کہنے سے باز آ جاؤ گے یا پھر میں تمہارے خلاف اللہ تعالیٰ سے دعا کروں گا، اس نے کہا: یہ مجھے یوں ڈرا رہے ہیں جیسے یہ نبی ہوتے ہیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! اگر یہ شخص ان لوگوں کو برا کہے جن کے لئے تیری طرف سے پہلے ہی (بھلائی آ چکی ہے) تو تُو آج ہی اسے سزا دے دینا، راوی کہتے ہیں: اسی دوران ایک بختی اونٹنی آئی، لوگوں میں اس کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، اس اونٹنی نے اس شخص کو کچل دیا۔ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ تیزی سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پیچھے گئے اور وہ یہ کہہ رہے تھے: اے ابواسحاق! اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول کر لی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14855]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (307)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 14855 in Urdu