🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
88. بَابُ إِجَابَةِ دَعْوَتِهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا مستجاب الدعوات ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14856
وَعَنْ قَبِيصَةَ بْنِ جَابِرٍ: قَالَ ابْنُ عَمٍّ لَنَا يَوْمَ الْقَادِسِيَّةِ:
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ أَنْزَلَ نَصْرَهُ وَسَعْدٌ بِبَابِ الْقَادِسِيَّةِ مُعْصَمُ فَأُبْنَا وَقَدْ آمَتْ نِسَاءٌ كَثِيرَةٌ
وَنِسْوَةُ سَعْدٍ لَيْسَ فِيهِنَّ أَيِّمُ.
فَبَلَغَ سَعْدًا قَوْلُهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ [ اقْطَعْ ] عَنِّي لِسَانَهُ وَيَدَهُ، فَجَاءَتْ نُشَّابَةٌ فَأَصَابَتْ فَاهُ فَخَرِسَ، ثُمَّ قُطِعَتْ يَدُهُ فِي الْقِتَالِ، فَقَالَ سَعْدٌ: احْمِلُونِي عَلَى بَابٍ، فَخُرِجَ بِهِ مَحْمُولًا، ثُمَّ كُشِفَ عَنْ ظَهْرِهِ، وَفِيهِ قُرُوحٌ، فَأَخْبَرَ النَّاسَ بِعُذْرِهِ فَعَذَرُوهُ، وَكَانَ سَعْدٌ لَا يَحِينُ.
قبیصہ بن جابر بیان کرتے ہیں: جنگ قادسیہ کے دن ہمارے چچا زاد نے ہم سے کہا: ”کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مدد نازل کر دی، اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ قادسیہ کے دروازے کو مضبوطی سے پکڑے ہوئے تھے، جب ہم نے جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بہت سی خواتین بیوہ ہو گئی ہیں لیکن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی خواتین میں سے کوئی بیوہ نہیں ہوئی ہے۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو اس کی بات کا پتہ چلا تو انہوں نے فرمایا: اے اللہ! اس کی زبان اور ہاتھ کو مجھ سے کاٹ دے، تو پھر ایک تیر آیا اور اس شخص کے منہ پر لگا، تو وہ گونگا ہو گیا، پھر جنگ کے دوران اس کا ہاتھ بھی کٹ گیا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اٹھا کر دروازے پر لے جاؤ! انہیں اٹھا کر باہر لایا گیا، ان کی پشت سے کپڑا ہٹایا گیا، تو وہاں بہت سے زخموں کے نشان تھے، انہوں نے لوگوں کو اپنے عذر کے بارے میں بتایا تو لوگوں نے ان کے عذر کو قبول کیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بزدل نہیں تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14856]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (311)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 14856 in Urdu