الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15048
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ وَأَبُو الْأَعْوَرِ السُّلَمِيُّ لِمُعَاوِيَةَ: إِنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ عَيِيٌّ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَا تَقُولَا ذَلِكَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ تَفَلَ فِي فِيهِ، وَمَنْ تَفَلَ فِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَيْسَ بِعَيِّيٍّ. فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ: أَمَّا أَنْتَ يَا عَمْرُو فَتَنَازَعَ فِيكَ رَجُلَانِ، فَانْظُرْ أَيُّهُمَا أَبَاكَ؟ وَأَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا الْأَعْوَرِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ رِعْلًا، وَذَكْوَانَ، وَعَمْرَو بْنَ سُفْيَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ السِّيرَافِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَوْنٍ السِّيرَافِيِّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن ابوعوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اور ابواعور سلمی نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تہ سے کہا: حسن بن علی ایک کمزور شخص ہیں، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم دونوں یہ بات نہ کہو، کیونکہ اللہ کے رسول نے ان کے منہ میں لعاب دہن ڈالا ہے، اور جس کے منہ میں اللہ کے رسول نے لعاب دہن ڈالا ہو وہ بولنے میں کمزور نہیں ہو سکتا، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اے عمرو! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو تمہارے بارے میں دو آدمیوں نے جھگڑا کیا تھا، تو تم اس بات کا جائزہ لو کہ تمہارا باپ کون ہے؟ اور اے ابواعور! جہاں تک تمہارا تعلق ہے، تو اللہ کے رسول نے رعل اور ذکوان قبیلے اور عمرو بن سفیان پر لعنت کی ہوئی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد محمد بن عون سیرافی سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15048]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد محمد بن عون سیرافی سے نقل کی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15048]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6769) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2699)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2699، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7537»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15048 in Urdu