🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - .
حضرت امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15049
عَنِ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَجَاءَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَسَلَّمَ، فَرَدَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَمَضَى، وَمَعَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ لَا يَعْلَمُ، فَقِيلَ لَهُ: هَذَا حَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُسَلِّمُ، فَلَحِقَهُ فَقَالَ: وَعَلَيْكَ يَا سَيِّدِي، فَقِيلَ لَهُ: تَقُولُ يَا سَيِّدِي؟ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهُ سَيِّدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مقبری بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے اسی دوران سیدنا امام حسن بن على رضی اللہ عنہما تشریف لے آئے، انہوں نے سلام کیا، حاضرین نے انہیں سلام کا جواب دیا اور وہ تشریف لے گئے، ہمارے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ انہیں پتہ نہیں چلا، انہیں بتایا گیا کہ امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے سلام کیا ہے، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ پیچھے ان کے پاس گئے اور بولے: اے میرے سردار! آپ پر بھی سلام ہو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا، آپ یہ کہہ رہے تھے اے میرے سردار! تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”یہ (یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ فرمایا ہے، یہ) سردار ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15049]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6561) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (2596)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2596، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10304»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15049 in Urdu