الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15475
وَعَنْ عِصْمَةَ قَالَ: دَخَلَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَوْمًا إِلَى الْمَسْجِدِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ، فَنَظَرَ إِلَى الْكَرَاهِيَةِ فِي وُجُوهِهِمْ، فَرَجَعَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي إِذَا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ أَرَى الْكَرَاهِيَةَ فِي وُجُوهِ النَّاسِ؟! فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى دَخَلَ الْمَسْجِدَ، فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ النَّاسِ، لَنْ تُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَلَنْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ حَتَّى تُحِبُّوا عَبَّاسًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے، انہوں نے لوگوں کو سلام کیا، انہیں لوگوں کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کے گھر تشریف لے گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے؟ جب میں مسجد میں داخل ہوا، تو مجھے لوگوں کے چہرے پر ناگواری کا احساس ہوا، راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ مسجد میں آئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگوں کے گروہ! تم اُس وقت تک اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والے شمار نہیں ہو گے، اور مومن شمار نہیں ہو گے، جب تک تم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے محبت نہیں رکھتے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15475]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15475]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15475 in Urdu