الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ
نبی اکرم ﷺ کے چچا، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15476
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أَقْبَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ غَزَاةٍ لَهُ فِي يَوْمٍ حَارٍّ، فَوُضِعَ لَهُ مَاءٌ يَتَبَرَّدُ بِهِ، فَجَاءَ الْعَبَّاسُ فَوَلَّاهُ ظَهْرَهُ، وَسَتَرَهُ بِكِسَاءٍ كَانَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" مَنْ هَذَا؟". قَالُوا: عَمُّكَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَلَمَّا فَرَغَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى طَلَعَتْ عَلَيْنَا مِنَ الْكِسَاءِ قَالَ:" سَتَرَكَ اللَّهُ يَا عَمِّ وَذُرِّيَّتَكَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ، ایک گرم دن میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنگ سے واپس تشریف لائے، آپ کے لئے پانی رکھا گیا، تاکہ آپ اس کے ذریعے ٹھنڈک حاصل کریں، اسی دوران سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت کی طرف ایک چادر پردے کے طور پر لٹکا دی، جو ان کے جسم پر تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: یا رسول اللہ! آپ کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غسل کر کے فارغ ہوئے، تو آپ نے اس چادر سے باہر آ کر دونوں ہاتھ بلند کر کے یہ دعا کی: ”اے چچا جان! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ذریت کو جہنم سے بچا کے رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15476]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15476]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5829، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6718/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 15476 in Urdu