🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15558
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّهُ بَيْنَا هُوَ فِي الْمَسْجِدِ مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَدْعُو، وَمَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا حَاذَى ِبهِ سَمِعَ دُعَاءَهُ وَهُوَ لَا يَعْرِفُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"سَلْ تُعْطَهُ" فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: الدُّعَاءُ الَّذِي دَعَوْتَ بِهِ مَا هُوَ؟ قَالَ: حَمِدْتُ اللَّهَ وَمَجَّدْتُهُ، ثُمَّ قُلْتُ: اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، وَعْدُكَ حَقٌّ، وَلِقَاؤُكَ حُقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَرُسُلُكَ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَقٌّ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَغَيْرُهُ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ وَسَعِيدِ بْنِ الرَّبِيعِ السَّمَّانِ وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ مسجد میں موجود تھے، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے گزرے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس وقت دعا کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے، تو آپ نے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی دعا کو سنا، آپ اُن کو پہچانے نہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مانگو! تمہیں وہ دیا جائے گا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آئے اور انہوں نے دریافت کیا: وہ دعا کیا تھی؟ جو تم مانگ رہے تھے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد اور اس کی بزرگی بیان کی، پھر میں نے یہ کہا: ”اے اللہ! تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے، تیرے رسول حق ہیں، انبیاء کرام حق ہیں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی اور دیگر حضرات نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل اور سعید بن ربیع سمان کا معاملہ مختلف ہے اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15558]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8418)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 593، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8418، 8419، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6220/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15558 in Urdu