الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15559
وَعَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَيُّ الْقِرَاءَتَيْنِ كَانَتْ آخِيرًا: قِرَاءَةُ عَبْدِ اللَّهِ أَوْ قِرَاءَةُ زَيْدٍ؟ قَالَ: قُلْنَا: قِرَاءَةُ زَيْدٍ قَالَ: لَا إِلَّا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَعْرِضُ الْقُرْآنَ عَلَى جِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - كُلِّ عَامٍ مَرَّةً، فَلَمَّا كَانَ فِي الْعَامُ الَّذِي قُبِضَ فِيهِ عَرَضَهُ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ، وَكَانَ آخِرُ الْقِرَاءَةِ قِرَاءَةَ عَبْدِ اللَّهِ. قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: دو قرأتوں میں سے کون سی بعد والی ہے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قرأت یا سیدنا زید رضی اللہ عنہ کی قرأت؟ راوی کہتے ہیں: ہم نے جواب دیا: سیدنا زید رضی اللہ عنہ کی قرأت، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال سیدنا جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ ایک مرتبہ قرآن کا دور کیا کرتے تھے، جب وہ سال آیا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہونا تھا، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو مرتبہ دور کیا، تو آخری قرأت سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قرأت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے، یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15559]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے، یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15559]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2683) اخرجه احمد فى المسند (2494)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4712، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1769، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2490»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15559 in Urdu