🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15565
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِحَاجَتِهِ، فَلَقِيتُهُ بِمَاءٍ، فَقَالَ:" مَنْ أَمَرَكَ بِهَذَا؟". فَقُلْتُ: مَا أَمَرَنِي بِهِ أَحَدٌ! فَقَالَ:" قَدْ أَحْسَنْتَ، أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ". ثُمَّ جَاءَ عَلِيٌّ فَبَشَّرَهُ بِالْجَنَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَكَانَ يَضَعُ الْحَدِيثَ.
سیدنا عبداللہ مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، میں پانی لے کر آپ کے پیچھے گیا، آپ نے دریافت کیا: تمہیں کس نے اس بات کا حکم دیا؟ میں نے عرض کی: مجھے کسی نے اس بارے میں ہدایت نہیں کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے اچھا کام کیا ہے، تم جنت کی خوشخبری قبول کرو! پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھی جنت کی خوشخبری دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ حدیث ایجاد کرتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15565]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10341)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10341»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 15565 in Urdu