الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15566
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا كَذَبْتُ مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا كَذِبَةً وَاحِدَةً، كُنْتُ أَرْحَلُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَى رَجُلٌ مِنَ الطَّائِفِ فَسَأَلَنِي: أَيُّ الرِّحْلَةِ أَحَبُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقُلْتُ: الطَّائِفِيَّةُ الْمُنْكَبَّةُ، وَكَانَ يَكْرَهُهَا. فَلَمَّا أُتِيَ بِهَا قَالَ:" مَنْ رَحَلَ هَذِهِ؟". قَالُوا: رَحَّالُكَ قَالَ:" مُرُوا ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ أَنْ يَرْحَلَ". فَأُعِيدَتْ إِلَيَّ الرِّحْلَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سے میں نے اسلام قبول کیا ہے، میں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا:، البتہ ایک مرتبہ کی غلط بیانی کا معاملہ مختلف ہے، میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پالان تیار کیا کرتا تھا، طائف سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آیا، اُس نے مجھ سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پالان تیار کرنے کا کون سا طریقہ پسند ہے؟ میں نے جواب دیا: طائفیہ منکبہ، حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کو ناپسند کرتے تھے، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ پالان کس نے تیار کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: آپ کا پالان تیار کرنے والے شخص نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابن ام عبد سے کہو کہ وہ پالان تیار کیا کرے، تو پالان تیار کرنے کی ذمہ داری مجھے واپس مل گئی۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15566]
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15566]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (5268) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10366)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
Majma al-Zawa'id Hadith 15566 in Urdu