🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15595
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ عَمَّارٍ كَلَامٌ، فَأَغْلَظْتُ لَهُ فِي الْقَوْلِ، فَانْطَلَقَ عَمَّارٌ يَشْكُونِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ خَالِدٌ وَهُوَ يَشْكُوهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قَالَ: فَجَعَلَ يَغْلُظُ لَهُ، وَلَا يَزِيدُهُ إِلَّا غِلْظَةً، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاكِتٌ، فَبَكَى عَمَّارٌ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَرَاهُ؟ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ فَقَالَ:" مَنْ عَادَى عَمَّارًا عَادَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ أَبْغَضَ عَمَّارًا أَبْغَضَهُ اللَّهُ".
قَالَ خَالِدٌ: فَخَرَجْتُ فَمَا كَانَ شَيْءٌ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ رِضَا عَمَّارٍ، فَلَقِيتُهُ فَرْضِيَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میرے اور عمار کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی، میں نے اُن کے خلاف سختی سے بات کی، تو عمار میری شکایت کرنے کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا، اسی دوران سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلے گئے، وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی شکایت کرنا چاہتے تھے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: انہوں نے عمار کے ساتھ زیادہ سختی سے بات کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس دوران خاموش رہے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ رونے لگے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ملاحظہ نہیں فرما رہے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور ارشاد فرمایا: ”جو شخص عمار سے عداوت رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے عداوت رکھے اور جو شخص عمار سے بغض رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے بغض رکھے۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب میں وہاں سے نکلا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی رضامندی سے زیادہ میرے نزدیک اور کوئی چیز محبوب نہیں تھی، میں اُن سے ملا اور وہ راضی ہو گئے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15595]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (89/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 15595 in Urdu