الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15596
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: مَا عَمِلْتُ عَمَلًا أَخْوَفَ عِنْدِي عَلَى أَنْ يُدْخِلَنِي النَّارَ مِنْ شَأْنِ عَمَّارٍ، فَقُلْنَا: يَا أَبَا سُلَيْمَانَ وَمَا هُوَ؟ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى حَيٍّ مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ، فَأَصَبْتُهُمْ وَفِيهِمْ أَهْلُ بَيْتِ مُسْلِمِينَ، فَكَلَّمَنِي عَمَّارٌ فِي أُنَاسٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: أَرْسِلْهُمْ، فَقُلْتُ: لَا حَتَّى آتِيَ بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنْ شَاءَ أَرْسَلَهُمْ، وَإِنْ شَاءَ صَنَعَ بِهِمْ مَا أَرَادَ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتَأْذَنَ عَمَّارٌ فَدَخَلَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ إِلَى خَالِدٍ فَعَلَ وَفَعَلَ، فَقَالَ خَالِدٌ: أَمَا وَاللَّهِ لَوْلَا مَجْلِسُكَ مَا سَبَّنِي ابْنُ سُمَيَّةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اخْرُجْ يَا عَمَّارُ". فَخَرَجَ وَهُوَ يَبْكِي، فَقَالَ: مَا نَصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى خَالِدٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَجَبْتَ الرَّجُلَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا مَنَعَنِي مِنْهُ إِلَّا مَحْقَرَتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ يَحْقِرْ عَمَّارًا يَحْقِرْهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسُبَّ عَمَّارًا يَسُبَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَنْتَقِصْ عَمَّارًا يَنْتَقِصْهُ اللَّهُ". فَخَرَجْتُ فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى اسْتَغْفَرَ لِي. وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ يُعَادِ عَمَّارًا يُعَادِهِ اللَّهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُطَوَّلًا وَمُخْتَصَرًا بِأَسَانِيدَ، مِنْهَا مَا وَافَقَ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَمِنْهَا مَا هُوَ مُرْسَلٌ.
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا، جس کے بارے میں مجھے یہ اندیشہ ہو کہ وہ عمل مجھے جہنم میں داخل کروا دے گا، البتہ اس معاملے کا حکم مختلف ہے، جو عمار کے حوالے سے پیش آیا، ہم نے دریافت کیا ہے: اے ابوسلیمان! وہ کیا معاملہ ہے؟ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے ہمراہ مجھے عربوں کے ایک قبیلے کی طرف بھیجا، میں نے ان لوگوں پر حملہ کیا، اس قبیلے میں مسلمانوں کے کچھ گھرانے بھی تھے، سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے میرے ساتھ ان افراد کے بارے میں بات چیت کی اور یہ کہا: آپ انہیں چھوڑ دیں، میں نے کہا: ایسا اُس وقت تک نہیں ہو گا، جب تک میں انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں لے جاتا، اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں گے تو انھیں چھوڑ دیں گے، اور اگر چاہیں گے تو جو سلوک چاہیں گے، ان کے ساتھ کریں گے۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، پھر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے بھی اندر آنے کی اجازت مانگی، پھر وہ اندر آ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے ملاحظہ نہیں فرمایا؟ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے یہ کام کیا ہے، سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! اگر آپ کی محفل نہ ہوتی، تو سمیہ کا بیٹا (یعنی سیدنا عمار رضی اللہ عنہ) مجھے برا نہیں کہہ سکتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمار! تم باہر چلے جاؤ، تو وہ روتے ہوئے باہر گئے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے خلاف میری مدد نہیں کی (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: تم نے اُسے جواب کیوں نہیں دیا؟ میں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میں نے ایسا صرف اس لئے نہیں کیا کیونکہ میں اسے حقیر سمجھتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عمار کو حقیر سمجھے، اللہ تعالیٰ اسے حقیر سمجھے، جو شخص عمار کو برا کہے، اللہ تعالیٰ اُسے برا کہے، جو شخص عمار کی تنقیص کرے، اللہ تعالیٰ اُس کی تنقیص کرے۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں باہر آ کر سیدنا عمار کے پیچھے گیا، یہاں تک کہ انہوں نے میرے لیے دعائے مغفرت کی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص عمار سے دشمنی رکھے، اللہ تعالیٰ اُس سے دشمنی رکھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ طویل اور مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان کی اسانید میں کچھ امام أحمد کی سند کے موافق ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور ان میں سے کچھ روایات ”مرسل“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15596]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ طویل اور مختصر روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان کی اسانید میں کچھ امام أحمد کی سند کے موافق ہیں اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اور ان میں سے کچھ روایات ”مرسل“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3832)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 15596 in Urdu