🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ -
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15601
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ أَقْسَمَ يَوْمَ أُحُدٌ فَهُزِمَ الْمُشْرِكُونَ، وَأَقْسَمَ يَوْمَ الْجَمَلِ فَغَلَبُوا أَهْلَ الْبَصْرَةِ، وَقِيلَ لَهُ يَوْمَ صِفِّينَ: لَوْ أَقْسَمْتَ! فَقَالَ: لَوْ ضَرَبُونَا بِأَسْيَافِهِمْ حَتَّى نَبْلُغَ سَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَلِمْنَا أَنَّا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ، فَلَمْ يُقْسِمْ، فَقُتِلَ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: أَقْسَمْتُ يَا جِبْرِيلُ وَيَا مِيكَالُ: لَا يَغْلِبَنَّا مَعْشَرٌ ضُلَّالٌ إِنَّا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ جُهَّالٌ.
حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں: غزوۂ احد کے دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھائی تھی، تو مشرکین پسپا ہو گئے تھے اور جنگ جمل کے دن اُنہوں نے قسم اٹھائی تھی، تو اہل بصرہ مغلوب ہو گئے تھے، جنگ صفین کے دن اُن سے کہا: گیا: اگر آپ قسم اُٹھا لیں تو یہ مناسب ہو گا، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر وہ اپنی تلواروں کے ذریعے ہم پر وار کرتے ہوئے (یعنی ہمیں دھکیلتے ہوئے) ”سعفات ہجر“ نامی جگہ تک لے جائیں، تو بھی ہم یہ بات جانتے ہیں کہ بے شک ہم حق پر ہیں اور وہ لوگ باطل پر ہیں، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے قسم نہیں اُٹھائی، اور اُسی دن وہ شہید ہو گئے۔ اُنہوں نے غزوہ احد کے دن یہ کہا: تھا: ”اے جبرائیل اور اے میکائیل، میں یہ قسم اٹھاتا ہوں کہ گمراہ لوگوں کا گروہ ہم پر ہرگز غالب نہیں آئے گا، بے شک ہم حق پر ہیں اور وہ جاہل لوگ ہیں۔“ یہاں تک کہ انہوں نے مشرکین کی صف کو چیر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سند کے اعتبار سے ”منقطع“ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15601]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 15601 in Urdu